Author Archives: nice

وزیراعظم سے کون کون ملا؟

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین کے نام سامنے آگئے جب کہ سابق لیگی رکن اسمبلی یونس انصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی قیادت میں 15 ایم پی ایز اور 5 ایم این ایز نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ...

Read More »

پہلی انڈین ٹیم: کرکٹ کی سیاست

دنیائے کرکٹ میں کہا جاتا ہے کہ کرکٹ بھارتی کھیل ہے جو حادثاتی طور پر برطانیہ میں ایجاد ہوا۔ تاریخ کا جبر ہے کہ ایک کھیل جو صرف سامراجی آقاؤں کے لیے مخصوص تھا آج سابقہ باج گزار ریاستوں (ممالک) میں قومی جنون بن چکا ہے۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان سب ہی اس کے سحر میں مبتلا ہیں ...

Read More »

ٹرمپ نے ہواوے پر پابندیاں ختم کردیں

ہواوے کا ہارمونی آپریٹنگ سسٹم سے لیس فون متعارف کرانے سے گریز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں پر ہواوے کو آلات اور ٹیکنالوجیز فروخت کرنے پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر اوساکا میں جی-20 سمٹ کے دوران امریکی صدر کی چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تلخیاں ختم ہوگئیں اور ...

Read More »

دوران پرواز نسورا رکھنا جرم

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سفر کے دوران نسوار ساتھ رکھنا جرم قرار دے دیا اس حوالے سے ملک بھر کے ایئرپورٹس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نسوار ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنا جرم قراردیتے ہوئے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ...

Read More »

نشئی دلہا کے ساتھ رخصتی سے انکار

بھارت میں بارات لانے والے دلہا کے نشے میں ہونے پر دلہن نے شادی سے انکار کرتے ہوئے بارات کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڈیسہ میں 20 سالہ دلہن نے منڈپ پر اپنے دلہا کو شراب کے نشے میں دھت دیکھ کر شادی کرنے سے صاف انکار کردیا۔ معاملہ شادی کی تقریب سے ضلعی ...

Read More »

دودھ معدے کی جلن دور کرنے میں مفید

سینےاور معدے کی جلن کم کرنے کے لیے ایک گھریلو ٹوٹکا دودھ بھی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مرغن اور مصالحے دار غذاؤں کی سوزش کم کرتا ہے۔ لیکن اب ماہرین نے اس کےسائنسی ثبوت پیش کردیئے ہیں۔ چکنائی والا یا چکنائی کے بغیر دودھ دونوں ہی مرچ مصالحوں کی شدت کم کرتے ہیں۔ اگرچہ ...

Read More »

گرتی بچی کو بچانے کی ویڈیو وائرل

بالکونی سے نیچے گرنے والی 2 سالہ بچی کو ایک نوجوان سیاح نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گود میں جکڑ لیا اور یوں بچی کو ایک خوفناک حادثے سے بچالیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں الجزائر سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ سیاح فیضی زباط نے دیکھا کہ ایک بچی ...

Read More »

پرندے جیسا پودا

شمالی آسٹریلیا میں ’’کروٹیلاریا کننگہامیائی‘‘ (Crotalaria cunninghamii) نامی ایک پھلی دار پودا پایا جاتا ہے جسے مقامی لوگ ’’سبز پرندے والا پھول‘‘ بھی کہتے ہیں کیونکہ جب اس پر پھول نکلتے ہیں تو ان کی رنگت سبز ہونے کے ساتھ ساتھ وہ دنیا کے سب سے چھوٹے پرندے ہمنگ برڈ (شکر خورے) جیسے دکھائی بھی دیتے ہیں۔ پھول اس پودے ...

Read More »

میرا کی ’’باجی‘‘ کا شاندار آغاز

اداکارہ میرا کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی اور فلم ’باجی‘ میں ان کی شاندار پرفارمنس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ میرا، عثمان خالد بٹ اور آمنہ الیاس کی ایکشن ڈرامہ فلم ’باجی‘ کو 28 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب تک کی سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق فلم نے ...

Read More »

گلبدین نائب ’صنم کو لے ڈوب‘ نہ سکے

کچھ روز پہلے ایک پریس کانفرنس میں افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے کہا کہ اگرچہ افغانستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے مگر وہ جانتے ہیں کہ ابھی اور کئی ٹیمیں اس دوڑ میں ہیں سو افغانستان اور کچھ نہ سہی، ان کے چانسز تو خراب کر سکتا ہے۔ حالیہ پاک افغان تعلقات کے تناظر میں ...

Read More »