دوران پرواز نسورا رکھنا جرم

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سفر کے دوران نسوار ساتھ رکھنا جرم قرار دے دیا اس حوالے سے ملک بھر کے ایئرپورٹس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نسوار ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنا جرم قراردیتے ہوئے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حجاج کے سامان میں بھی نسوار ناقابل قبول ہوگی حبکہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پینا فلیکس آویزاں کردیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

مشرق وسطی کے ممالک کی سرزمین پر کسی بھی مسافر سے نسوار برامد ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس حوالے سے اے ایس ایف نے بھی تمام ایئرپورٹس پر آگاہی پینا فلیکس آویزاں کردیے ہیں۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: