Author Archives: nice

مریخ کےلیے ’’خلائی ٹڈے‘‘ کی کامیاب آزمائشی پرواز

26 اگست کو ’’اسپیس ایکس‘‘ کے پروٹوٹائپ راکٹ ’’اسٹار ہاپر‘‘ (Starhopper) نے کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کرلی۔ یہ راکٹ بالکل سیدھی اُڑان بھر سکتا ہے اور مطلوبہ مقام پر عموداً اُتر بھی سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، اسے بار بار استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ اردو داں طبقے کی دلچسپی کےلیے اسے ’’خلائی ٹڈا‘‘ بھی کہا جاسکتا ہے۔ یہ تجرباتی راکٹ، ...

Read More »

گائے کے گلے سے گھنٹی چرانے والوں کی تلاش

آسٹریا کی مقامی پولیس کو ایک مضحکہ خیز کیس کا سامنا ہے کیونکہ وہاں ٹائرول کے پہاڑی علاقے میں گایوں کے گلے میں بندھی گھنٹیاں چوری ہورہی ہیں اور اب تک ایسے 13 واقعات ہوچکے ہیں۔ ان گھنٹیوں کی مجموعی مالیت ایک ہزار یورو سے بھی کم ہے لیکن پولیس اس بات سے پریشان ہے کہ آخر کوئی شخص اتنی ...

Read More »

لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارائیں

پاکستان کی فیشن انڈسٹری دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہے۔ بہت سی مقبول اداکارائیں نامور فیشن ڈیزائنر کے لباس زیب تن کیے ہی سامنے آتی ہیں اور لیکن کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہیں نا مناسب لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اداکاری کی وجہ سے اپنی ...

Read More »

آصف زرداری اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل

سابق صدر آصف زرداری کو خراب طبیعت کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو معالجین کی رپورٹس کی روشنی میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے، پمز اسپتال میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے پولیس ...

Read More »

نیکی کا انعام: کروڑوں روپے کی لاٹری

کہتے ہیں کہ جو لوگ دوسروں کے ساتھ اچھائی کرتے ہیں، ان کے اپنے ساتھ بھی اچھا ہوتا ہے۔ اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ صرف کتابی بات ہے اور حقیقی دنیا میں ایسا ناممکن ہے تو یہ خبر آپ ہی کےلیے ہے۔ خبر یہ ہے کہ اپنی سہیلی کی مدد کرنے والی ایک امریکی خاتون کی تقریباً تین ...

Read More »

کیا 10 ستمبر کو آئی فون 11 لانچ کیا جائے گا؟

ہر سال کی طرح اس سال بھی آئی فون کے اگلے ماڈل یعنی آئی فون 11 کا بڑی شدت سے انتظار کیا جارہا ہے۔ اس کے تین ورژن پیش کیے جائیں گے جو بالترتیب آئی فون 11، آئی فون 11 آر اور آئی فون 11 میکس ہوں گے۔ متوقع طور پر ان ڈیزائنز کی قیمتیں بھی 1000 ڈالر سے 1300 ...

Read More »

اسرائیل بھارت کو اسپائس 2000 بم دے گا

اسرائیل اپنے جدید اسپائس 2000 بموں کی نئی کھیپ ستمبر کے وسط تک بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسپائس 2000 بموں کی فراہمی اسرائیل بھارت کے درمیان 300 کروڑ روپے کے دفاعی معاہدے کا حصہ ہے۔ بھارت اور اسرائیل کے درمیان 100 سے زائد اسپائس بموں کی خریداری کا معاہدہ رواں برس جون میں ...

Read More »

ہم ختم ہوجائیں گے یا پھر بھارت کشمیر میں نہیں رہے گا: وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہےکہ یا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہےگا کیونکہ ہم مارے بھی جائیں اور ہندوستان بھی یہاں رہے یہ نہیں ہوسکتا۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیریوں کےساتھ اب ہندوستان بھی بات کرےگا، ہرکوئی بات کرےگا، مظلوم کشمیریوں کی ...

Read More »

ایف بی آر کے نوٹس، ایک ماہ میں بینکوں سے 711 ارب روپے نکلوالیے گئے

فیڈرل بورڈآف ریونیو کے نوٹسز کے خوف سے کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس میں سے ایک ماہ کے دوران 711 ارب روپے نکلوا لیے گئے جب کہ سب سے زیادہ کمی کنسٹرکشن سیکٹر والوں کے ڈپازٹس میں دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس میں موجود رقم میں مجموعی طور پر ...

Read More »

بجلی ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز

سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ بجلی ایک روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کی مکمل منظوری سے صارفین پر ساڑھے 26 ...

Read More »