پاکستان

’پارٹیوں کے فیصلے لیڈر کرتے ہيں ، نواز شریف فیصلہ کرچکے‘

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پارٹیوں کے فیصلے لیڈر کرتے ہيں اور نواز شریف آزادی مارچ میں اپنی پارٹی کی شرکت کا فیصلہ کرچکے۔ چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں شرکت کے (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹریاں اور صنعتیں بند ہورہی ہیں لیکن حکومت اپنی ضد اور انا نہیں چھوڑ رہی، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ رک گیا، سفارتکاری میں ہار چکے ہیں کیوں کہ کشمیر کے معاملے پر بھی اب تک کوئی تائید نہیں مل رہی۔ ’اُس وقت مولانا کی بات میں وزن تھا‘ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ناجائز اور آمرانہ حربے استعمال کررہی ہے، آزادی مارچ نااہل اور ناجائز حکومت سے آزادی کی منزل پر ہی ختم ہوگا۔ سربراہ جے یو آئی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف آزادی مارچ میں شرکت سے نہیں ہچکچا رہے، پارٹیوں کے فیصلے لیڈرکرتے ہیں اور نواز شریف فیصلہ کرچکے ہیں، سب پارٹیاں اسلام آباد جارہی ہیں اور اگر راستہ روکا گیا تو راستہ کھولیں گے۔ خیال رہے کہ لیگی صدر کے حوالے سے خبروں میں کہا گیا ہے کہ وہ مولانا کے آزادی مارچ میں شرکت کے حامی نہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اور دھرنا مِس فائر ہوا تو حکومت کو نئی زندگی مل جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے ایجنڈے پر چل رہا ہوں، پہلے جائز حکومت کے خلاف دھرنا دیا گیا تھا لیکن ہمارا دھرنا ناجائز حکومت کے خلاف ہے۔ ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ کا آغاز 27 اکتوبرکو ہی کریں گے، آزادی مارچ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور ہم نے آزادی مارچ کا لفظ ہی استعمال کیا۔ ’شہباز شریف مولانا کے آزادی مارچ میں شرکت کے حامی نہیں‘ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ناصرف مولانا فضل الرحمان کے جذبے کو سراہتے ہیں بلکہ مولانا فضل الرحمان کو پوری طرح سپورٹ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد سے ہی ملکی سیاست میں گرماگرمی جاری ہے۔ فضل الرحمان حکومت کیخلاف کیوں دھرنا دینا چاہتے ہیں؟ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں مولانا فضل الرحمان سمیت کئی بڑے ناموں کو شکست ہوئی جس کے فوراً بعد جے یو آئی ف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی و دیگر جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی اور انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا۔ ’نواز شریف نے کہا جسے پاکستان سے پیار ہے وہ مولانا کے ساتھ ضرور جائے گا‘ 19 اگست 2019 کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) اسلام آباد میں ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کمر کے درد اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی دورے کے باعث اے پی سی میں شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے حزب اختلاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس بات پر متفق ہیں ملک کو مختلف بحرانوں سے دوچار کردیا گیا ہے، اس وقت پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے اور حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے نتیجے میں ملک کو کئی بحرانوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال انتہائی ابتر ہے، معاشی بدحالی سے روس ٹکرے ہوگیا اور ہمیں ایسے ہی حالات کا سامنا ہے، ملک میں قومی یکجہتی کا فقدان ہے، ملک کا ہر طبقہ پریشانی میں مبتلا ہے۔ پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ان کا کہنا ہے کہ کل تک ہم سوچ رہے تھے، سری نگر کیسے حاصل کرنا ہے؟ آج ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ مظفر آباد کیسے بچانا ہے؟ عمران کہتا تھا مودی جیتے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا، موجودہ حکمران کشمیر فروش ہیں اور ان لوگوں نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے الزام عائد کیا کہ ہم عالمی سازش کا شکار ہیں اور ہمارے حکمران اس کا حصہ ہیں، جب تک میں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین رہا تو کشمیر کو کوئی نہیں بیچ سکا لیکن میرے جانے کے بعد کشمیر کا سودا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں اتفاق کیا ہے کہ سب اکٹھے اسلام آباد آئیں گے اور رہبر کمیٹی ایک ہفتے میں چارٹر آف ڈیمانڈ دے گی تاکہ جب اسلام آباد کی طرف آئیں گے تو ہمارے پاس متفقہ چارٹر آف ڈیمانڈ ہو۔ رہبر کمیٹی میں شامل اپوزیشن جماعتوں کا مولانا کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے لاک ڈاؤن میں عوام آئیں گے، انہیں کوئی نہیں اٹھا سکتا، ہمارے لوگ عیاشی کیلئے نہیں آئیں گے اور ہر سختی برداشت کرلیں گے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے کھل کر مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا تاہم دونوں جماعتیں مولانا کی اخلاقی حمایت کررہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ ان کی جماعت دھرنے کی سیاست اور اسلام کے نام پر سیاست کرنے کے خلاف ہیں تاہم اگر کچھ تحفظات دور ہوجائیں تو ان کی پارٹی مولانا کے دھرنے میں شامل ہوسکتی ہے۔ تاہم 8 اکتوبر کو اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کے 27 اکتوبر کے آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پارٹیوں کے فیصلے لیڈر کرتے ہيں اور نواز شریف آزادی مارچ میں اپنی پارٹی کی شرکت کا فیصلہ کرچکے۔ چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں شرکت کے (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ انہوں ...

Read More »

دہشتگردی کے مقدمے میں سمجھوتے کی بنیاد پر مجرم رہا نہیں ہو سکتا

دہشتگردی کے مقدمے میں سمجھوتے کی بنیاد پر مجرم رہا نہیں ہو سکتا

سپریم کورٹ نے دہشت گردی کے مقدمے میں صلح کی بنیاد پر مجرم کی رہائی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے مقدمے میں سمجھوتے کی بنیاد پر مجرم کی رہائی نہیں ہو ...

Read More »

حکومت کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر سنگین الزامات

حکومت کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر سنگین الزامات

اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کر دیئے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ ...

Read More »

ایف بی آر نے 8 ماہ میں موبائل فونز پر کتنا ٹیکس وصول کیا؟

ایف بی آر نے 8 ماہ میں موبائل فونز پر کتنا ٹیکس وصول کیا؟

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ 8 ماہ میں موبائل فونز کی رجسٹریشن سے 7 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جب کہ رجسٹریشن نہ کروانے پر تقریباً 6 لاکھ 75ہزار موبائل فون بلاک بھی کیے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کا اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا جس میں ایف بی آر اور کسٹم ...

Read More »

وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور کو دھرنا رکوانے کا ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور کو دھرنا رکوانے کا ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کو دھرنا رکوانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان سے رابطہ کریں گے، دھرنا بچاؤ کی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم نے دھرنےکو روکنے یا نمٹنے کے حوالے سے سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ مولانافضل الرحمان کا 27 اکتوبرکو آزادی مارچ اور 31 اکتوبر کو اسلام ...

Read More »

برطانوی عدالت کی الطاف حسین پر پابندیاں

برطانوی عدالت کی الطاف حسین پر پابندیاں

نفرت انگیز تقریر کے کیس میں بر طانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم  الطاف حسین کی مشروط ضمانت منظور کرلی ہے، تاہم عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی نقل و حرکت کو مشروط کردیا۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر تے ہوئے حکم دیا کہ  بانی ایم کیو ایم ...

Read More »

حکومت مشاورت کرے معیشت دو سال میں بہتر ہو جائے گی

اسلام آباد: تاجر رہنما زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ مشاورت کرے ملک کی معیشت دو سال میں بہتر ہو جائے گی کیونکہ معیشت کو بہتر کرنے کا حل ہمارے پاس موجود ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ ہم کئی بار تاجروں کو مذاکرات کی میز پر لانےکی کوشش کر چکے ہیں ہم تاجر برادری کی ٹیکس کے حوالے سے دستاویزات مرتب کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر ٹیکس نہیں دیں گے تو یہ ملک آگے کیسے چلے گا۔ ہم ٹیکس کے سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ٹیکس حکومت تک پہنچے۔ ہم ٹیکس اپنی جیب میں نہیں ڈال رہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت میں جو چیزیں بہتر ہوئی ہیں اس پر میڈیا بات نہیں کرتا وہ صرف حکومت کی کمزوریوں پر ہی نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی آرمی چیف سے کوئی طے شدہ ملاقات نہیں ہوئی وہاں ایک سیمینار تھا جس میں تاجر شریک تھے اور آرمی چیف سے ملاقات ہوئی۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ہم نے مظاہرین کے لیے پہلے سے ہی لنگر کھانے کھول لیے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں 31 لاکھ مظاہرین رجسٹرڈ ہو گئے ہیں پہلے وہ 31 لاکھ ووٹرز تو بنا لیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے کہا کہ اس حکومت میں ہر چیز ہی غلط ہو رہی ہے صرف تاجروں کا مسئلہ نہیں ہے، زراعت، صحت سمیت ہر شعبے میں ہی مسائل پیدا ہو گئے ہیں اور سب ہی پریشان ہیں۔ حکومتی اسٹریکچر تیزی سے نیچے کی جانب جا رہا ہے۔ اس ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تو کسی کو ساتھ لے کر چلنا ہی نہیں چاہتی۔ حکومت مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے اور تاجر جی ایچ کیو میں اپنے مسائل لے کر جا چکے ہیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ چین میں جتنے افراد کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا اس کے لیے پورا نظام بنایا گیا اور معیشت کو خراب کیے بغیر بدعنوانی کے خلاف کارروائی کی گئی۔ چین نے شور نہیں مچایا بلکہ خاموشی سے کام کر کے دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جن رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے خلاف تو ثبوت بھی سامنے نہیں آ رہے۔ وزیر اعظم کو چین میں کہنا چاہیے تھا کہ میں مخالفین کے 500 افراد کو اندر کروں گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اس وقت جس غلط طریقے سے احتساب کیا جا رہا ہے اس نے نیب کو ہی مشکوک کر دیا ہے۔ اب اگر نیب ٹھیک کام بھی کرے گا تو لوگ اسے غلط سمجھیں گے۔ اویس لغاری نے کہا کہ جمہوری احتجاج کب سے خودکشی کے مترادف ہو گئی۔ ہم وہ کریں گے جو ملک کے لیے بہتر ہو گا۔ اگر دھرنے میں بیٹھنا بہتر ہوا تو ہم بیٹھیں گے۔ اس کا فیصلہ قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کا بیڑا غرق کر دیا ہے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا تھا اس کا سیکرٹریٹ بھی نہیں بنا سکے۔ جنوبی پنجاب کے لوگوں پر حکومت اب نمک چھڑک رہی ہے۔ مشعل کے سی ای او عامر جہانگیر نے کہا کہ حکومت کی نالائقی اپنی جگہ لیکن نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ کئی ایسے منصوبے ہیں جن کی طرف دیہان ہی نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو التوا کرنے کی وجہ سے معیشت متاثر ہوئی ہے۔ اداروں کے آپس میں رابطے مضبوط ہونے چاہیئیں تاکہ نظام میں تیزی سے بہتری لائی جا سکے۔ اداروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ تاجر رہنما زبیر موتی والا نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی یہ نہیں کہہ رہی کہ معیشت بہت مضبوط ہے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم ایسی پالیسی لا رہے ہیں جس سے معیشت بہتر ہو جائے گی۔ ہماری مارکیٹوں کا حال بہت خراب ہے۔ اتنی بری حالت پاکستان کی کبھی بھی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو ڈر ہے کہ سیلز ٹیکس کا ریفنڈ ہمیں نہیں ملے گا اور حکومت کو یہ عوام کو اعتماد دلانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار میں شناختی کارڈ کے مسئلے کو حکومت تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر حل کرے معاملات ایسے نہیں چلیں گے۔ زبیر موتی والا نے کہا کہ آرمی چیف کو ہم نے مسائل بتائے تو انہوں نے کہا مجھے مارکیٹ کے بارے میں سب معلوم ہے اور ان کے پاس تمام تفصیلات موجود تھیں۔ 17 فیصد سیلز ٹیکس کے ساتھ نہیں چلا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیب اگر بدعنوانی کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے تو اسے کرنا چاہے لیکن کاروباری معاملات میں مداخلت کرنا درست نہیں ہے۔ آرمی چیف نے ہمیں مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور اگلے ہی روز نیب چیئرمین نے پریس کانفرنس بھی کی۔ تاجر رہنما نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں کرپشن کے پیسے واپس آئیں اور اس کے لیے نیب کو کام کرنا چاہے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل میں 3 سے 4 فیصد سے زیادہ منافع نہیں ہوتا اس پر اگر آپ 17 فیصد کا سیلز ٹیکس لگا دیں گے تو ان کا کاروبار کیسے چلے گا۔ حکومت کو پوائنٹ آف سیل سے ٹیکس وصول کرنا چاہے۔ مینو فیکچر اور ایکسپورٹر کے پیچھے نہیں پڑنا چاہیے۔ زبیر موتی والا نے کہا کہ اگر ملک کی سیاست اسی طرح چلتی رہی تو اس ملک کا مستقبل انتہائی خطرناک ہو گا۔ عمران خان کو تاجروں کی جانب سے جو 6 پوائنٹس دیے گئے ہیں اس پر عمل کیا جائے تو 2 سال میں ہی معیشت درست ہونا شروع ہو جائے گی۔ حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات تو کرے ہمارے پاس حل موجود ہے۔

اسلام آباد: تاجر رہنما زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ مشاورت کرے ملک کی معیشت دو سال میں بہتر ہو جائے گی کیونکہ معیشت کو بہتر کرنے کا حل ہمارے پاس موجود ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ ہم کئی بار تاجروں کو ...

Read More »

میڈیکل طالبہ کو کچرا چننے والے افغانیوں نے قتل کیا

میڈیکل طالبہ کو کچرا چننے والے افغانیوں نے قتل کیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران میڈیکل کی طالبہ کو کچرا چننے والے افغانی نوجوانوں نے قتل کیا، ایک ملزم کو گرفتار کرکے لڑکی کے والد سے چھینا گیا موبائل فون، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کے ...

Read More »

مرید عباس کے قتل کے وقت عاطف کے ساتھ تھا: عادل زمان

مرید عباس کے قتل کے وقت عاطف کے ساتھ تھا: عادل زمان

کراچی میں لین دین کے تنازع میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس اور ان کے دوست کے قتل کے کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی کا کہنا ہے کہ میں مرید عباس کے قتل کے وقت اپنے بھائی عاطف زمان کے ساتھ تھا۔ کراچی پولیس نے گزشتہ شب اینکر مرید عباس کے قتل کے مرکزی ...

Read More »

اکنامک ایڈوائزری کونسل 6 ماہ سے غیر فعال

اکنامک ایڈوائزری کونسل 6 ماہ سے غیر فعال

اقتصادی و معاشی اصلاحات اور پالیسی سازی کا فورم اکنامک ایڈوائزری کونسل غیر فعال ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اکنامک ایڈوائزری کونسل کا 6 ماہ سے کوئی مشاورتی اجلاس نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بطور انچارج وزارت خزانہ اکنامک ایڈوائزری کونسل کے سربراہ ہیں۔ اکنامک ایڈوائزری کونسل غیر فعال ہونے کے باعث چار پرائیویٹ ممبرز استعفیٰ ...

Read More »