وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور کو دھرنا رکوانے کا ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور کو دھرنا رکوانے کا ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کو دھرنا رکوانے کا ٹاسک سونپ دیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان سے رابطہ کریں گے، دھرنا بچاؤ کی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم نے دھرنےکو روکنے یا نمٹنے کے حوالے سے سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

مولانافضل الرحمان کا 27 اکتوبرکو آزادی مارچ اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کے اعلان کے بعد حکومت کی تشویش بڑھ گئی، امن مارچ اور دھرنا رکوانے کے لیے سنجیدہ کوششوں کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع کےمطابق وزیراعظم چین سے وطن واپس پہنچے تو پارٹی کی سینئر قیادت نے انہیں مولانا فضل الرحمان کے اعلانات اور ارادوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم عمران خان نے بریفنگ کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو ٹیلی فون کیا اور مولانا کو مناکر دھرنے سے روکنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

وزیر اعظم نے نورالحق قادری کو ہدایت کی ہےکہ وہ وفاقی وزراء یا پارٹی کی سینئر قیادت میں سے تین سے چار ارکان پر مشتمل کمیٹی بنا لیں اور وفاق سمیت چاروں صوبوں سے آزادی مارچ اور دھرنے کی تیاریوں سے متعلق مکمل معلومات جمع کرکے آگاہ کریں۔

ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم عمران خان نے دھرنے کو روکنے یا اس سے نمٹنے کےحوالے سے سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی ف کی قیادت سے جلد رابطے کریں گے اورسفارشات مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: