پاکستان

سونے کی تجارت: جعلی کمپنیوں سے 60 ارب کی کرپشن

پاکستان کسٹمز کے انٹرنل آڈٹ نے بڑی کرپشن کا انکشاف کرتے ہوئے سونے کی درآمد و برآمدات کے نام پر 50 جعلی کمپنیوں کی نشاندہی کی ہے۔ ایکسپریس کے مطابق پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹویٹ جنرل انٹرنل آڈٹ نے وفاقی مشیر خزانہ کو 6 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ ارسال کی ہے جس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے ...

Read More »

ہاؤسنگ اسکیموں کیلئے ٹیکس میں 90 فیصد کمی

حکومت نے رئیل اسٹیٹ شعبے کے ڈویلپرز اور بلڈرز کے لیے آسان اور سادہ فکس ٹیکس اسکیم تیار کر لی ہے۔ ایف بی آر آئندہ ہفتے اس اسکیم کا باضابطہ طور پر اجراء کرے گا، دستاویزات کے مطابق بلڈرز اور ڈویلپرز کے لیے ملک بھر کی کمرشل عمارتوں کی تعمیر پر 210 روپے فی مربع فٹ ٹیکس ریٹ لا گو ...

Read More »

وزیر اعظم چین روانہ

اعظم عمران خان علاقائی اور دو طرفہ اہمیت کے حامل معاملات پر تبادلہ خیال اور چینی قیادت سے ملاقات کے لیے 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان حالیہ دورے میں ...

Read More »

جے یو آئی کا لاک ڈاؤن یا دھرنے کا پروگرام نہیں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم درانی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کا اسلام آباد کے لاک ڈاؤن یا دھرنے کا کوئی پروگرام نہیں، لاک ڈاؤن اور دھرنے کے الفاظ جلتی پہ تیل کا کام کر رہے ہیں۔ اکرم درانی کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے احتجاج کا نام صرف ’آزادی مارچ‘ ہے، یہ مارچ ...

Read More »

لوگوں میں صبر نہیں، 13ماہ بعد ہی پوچھتے ہیں نیا پاکستان کہاں ہے؟

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ لوگوں میں صبر نہیں، ابھی 13 ماہ ہوئے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان۔ وزیراعظم عمران خان نے احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس سیلانی لنگر اسکیم کے تحت روزانہ 600 ضرورت مند افراد کو مفت ...

Read More »

میرپور میں ایک بار پھر زلزلہ،ایک شخص جاں بحق

میرپور میں ایک بار پھر زلزلہ،ایک شخص جاں بحق

آزاد کشمیر کے علاقے میرپور اور گردو نواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر اور گردو نواح میں آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور آج ایک بار پھر میرپور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 10 بج ...

Read More »

ایل اوسی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بھارت حملہ کر سکتا ہے

ایل اوسی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بھارت حملہ کر سکتا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر  بھارت ایل او سی کے پار حملہ کر سکتا ہے۔  وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے غیر انسانی کرفیو پر  آزاد کشمیر کے شہریوں کا غصہ سمجھتا ...

Read More »

جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی: مولانا فضل الرحمان

جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی: مولانا فضل الرحمان

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ دھرنے کا لفظ چھوڑ دیں یہ آزادی مارچ ہے، پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آرہا ہے، حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی، نا اہل اور ناجائز حکومت کا جانا ٹھہر گیاہے۔ فضل الرحمان نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جائز حکومت ...

Read More »

طالبان کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کا انکشاف

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے 2 مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر رپورٹ میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں موجود طالبان کے وفد اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے مابین ملاقات ہوئی۔ ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات منسوخ کیے جانے کے بعد ...

Read More »

بلوچستان: کوچ کو حادثہ، 9 مسافر جاں بحق، 11 زخمی

بلوچستان کے ضلع حب میں مسافر بردار کوچ تیز رفتاری کے باعث گھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ مسافر کوچ پسنی سے کراچی جارہی تھی کہ مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب کوچ الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچی اور امدادی کام میں پاکستان ...

Read More »