Author Archives: Dunya

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کرنے والی کمپنیوں میں یورپ کی سب سے بڑی کمپنی یونی لیور بھی شامل ہے اور اس بائیکاٹ مہم کی وجہ سے فیس ...

Read More »

‘بتائیں کیا آپ کو ووٹ دینےکافیصلہ درست تھا؟’

'بتائیں کیا آپ کو ووٹ دینےکافیصلہ درست تھا؟' شوبز ستارے عمران خان سے ناراض

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں اپوزیشن کی جانب سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے تو وہیں اب شوبز شخصیات نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا ...

Read More »

امریکا اور چین میں ہواوے کے باعث کشیدگی میں مزید اضافہ

امریکا اور چین میں ہواوے کے باعث کشیدگی میں مزید اضافہ

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید بڑھنے والی ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ فون کمپنی ہواوے پر امریکی ٹیکنالوجی اور سافٹ وئیرز کی سپلائی کے حوالے سے پابندیوں کو مزید سخت کیا گیا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے جمعے کو نیا حکم نامہ جاری کیا گیا جس کے تحت ہواوے اور اس کے سپلائرز کو ...

Read More »

ماہرین کا لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی نفسیاتی مسائل کے سونامی کا انتباہ

ماہرین کا لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی نفسیاتی مسائل کے سونامی کا انتباہ

نفسیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے ختم ہوتے ہی نفسیاتی مسائل کے شکار افراد کا سونامی آئے گا، کیوں کہ ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن کے دوران بہت سارے لوگ ذہنی مسائل کا شکار بن رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ذہنی مسائل سے عمر رسیدہ افراد اور بچے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں، کیوں کہ اسکولوں کی ...

Read More »

بھارت کورونا کیسز میں چین سے آگے نکل گیا

بھارت کورونا کیسز میں چین سے آگے نکل گیا

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مجموعی کیسز کی تعداد چین سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر صحت نے بتایا کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3900 سے زائد کیسز سامنے آئے اور 103 ہلاکتیں ہوئیں جس سے کیسز کی مجموعی تعداد 85 ہزار 900 سے ...

Read More »

بھارتی ریاست یوپی میں لاک ڈاؤن کے دوران مساجد میں اذان دینے کی اجازت

بھارتی ریاست یوپی میں لاک ڈاؤن کے دوران مساجد میں اذان دینے کی اجازت

الہ آباد کی ہائیکورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران ریاست اترپردیش کی مساجد میں  لاؤڈ اسپیکر کے بغیر اذان دینے کی اجازت دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق الہ آباد ہائیکورٹ نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ریاست اترپردیش کی مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی تاہم لاک ڈاؤن میں اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو ...

Read More »

اسد شفیق کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فنڈ ریزنگ کا انکشاف

اسد شفیق کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فنڈ ریزنگ کا انکشاف

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فنڈریزنگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسد شفیق کی جانب سے جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں ایک دوست نے بتایا ہے کہ ان کے نام سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر  عطیات جمع کرنے کیلئے بیٹ فروخت کیے جارہے ہیں جس میں لوگ حصہ ...

Read More »

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو مرحلہ وار کرکٹ کی طرف لانے کا فیصلہ

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو مرحلہ وار کرکٹ کی طرف لانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو مرحلہ وار کرکٹ میں واپس لانے کیلئے ‘ریٹرن ٹو ٹریننگ پروگرام’  ترتیب دینے کا فیصلہ کیاہے، کھلاڑی پہلے مرحلے میں آئندہ ہفتے سے انفرادی طور پر ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ کورونا وائرس کے باعث ‏قومی کرکٹرز ان دنوں گھروں میں محدود ہیں اورگھروں میں دستیاب سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ...

Read More »

رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیا

رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیش گوئی  کرنے سے  روک دیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا۔  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ...

Read More »

کرپشن کے وائرس کا تریاق عمران خان ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

کرپشن کے وائرس کا تریاق عمران خان ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ساتھ کرپشن کا وائرس بھی ملک کو نقصان پہنچارہا ہے، کرپشن کے وائرس کا تریاق عمران خان ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کےخون کو چوسنے والے وائرس کو عمران خان ہی ختم کریں گے، ایک کورونا وائرس اور دوسرا وائرس کرپشن ...

Read More »