ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فنڈریزنگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اسد شفیق کی جانب سے جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں ایک دوست نے بتایا ہے کہ ان کے نام سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر عطیات جمع کرنے کیلئے بیٹ فروخت کیے جارہے ہیں جس میں لوگ حصہ بھی لے رہے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹر نے بتایا کہ ان کا انسٹا گرام پر کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کوئی فنڈ ریزنگ مہم چلا رہے ہیں اس لیے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ نہ لیں۔