اہم ترین

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق درابن کلاں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قریب کھڑے دو افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ ...

Read More »

حاضر سروس میجر اغوا برائے تاوان کا مجرم

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹ نے ایک حاضر سروس میجر کو اپنے اختیارات کے غلط استعمال کے جرم میں ملازمت سے برخاست کرتے ہوئے عمرقید کی سزا سنائی تھی، جس کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے توثیق کردی ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان ...

Read More »

ارشدملک ویڈیو کیس،ابھی مداخلت کا وقت نہیں،سپریم کورٹ

جج ارشد ملک کسی بھی وقت استعفیٰ دے سکتے ہیں

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جج ارشد ملک سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال بھی ...

Read More »

ویڈیو اسکینڈل: جج ارشد ملک کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کر لیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے حکم پر قائم مقام رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں ...

Read More »

بھارت سے مزید مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 7 رکنی کمیٹی بنادی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت سے مزید مذاکرات کے کوئی امکان نہیں اور اب اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت سے مزید بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہے، پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقت ہیں اور دونوں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ...

Read More »

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال توسیع

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی گئی۔ وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف مقرر کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا ...

Read More »

کشمیرمیں انڈیا مخالف مظاہرے، چھرے لگنے سے درجنوں زخمی

کشمیرمیں انڈیا مخالف مظاہرے، چھرے لگنے سے درجنوں زخمی

نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے خلاف کشمیر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سری نگر سے بی بی سی اردو کے نامہ نگار ریاض مسرور کے مطابق سنیچر کو سخت ترین کرفیو کے باوجود ...

Read More »

مہنگائی میں 17.76 فیصد اضافہ، 25 چیزیں مہنگی اور 3 سستی

مہنگائی میں 17.76 فیصد اضافہ، 25 چیزیں مہنگی اور 3 سستی

ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 8 اگست 2019 کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 17.76 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 53 اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 3 اشیاء کی قیمتوں ...

Read More »

مریم نواز، یوسف عباس 12 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

مریم نواز، یوسف عباس 12 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے چچا زاد بھائی یوسف عباس کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔ واضح رہے گزشتہ روز مریم نواز کو اپنے والد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ چوہدری شوگر ...

Read More »

نیب نے مریم نواز کو گرفتار کرلیا

نیب نے مریم نواز کو گرفتار کرلیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کیلئے آئیں تھیں جہاں نیب نے انہیں گرفتارکرلیا مریم نواز کو آج نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کر رکھا تھا۔ اس بارے میں مریم اورنگزیب نے کہا تھا مریم نواز نیب میں پیش نہیں ہونگی۔ جس پر ...

Read More »