حاضر سروس میجر اغوا برائے تاوان کا مجرم

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹ نے ایک حاضر سروس میجر کو اپنے اختیارات کے غلط استعمال کے جرم میں ملازمت سے برخاست کرتے ہوئے عمرقید کی سزا سنائی تھی، جس کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے توثیق کردی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’میجر کے خلاف اقدام محکمانہ احتساب کے نظام کے تحت اٹھایا گیا۔ پاکستانی فوج ادارہ جاتی احتساب پر یقین رکھتی ہے۔‘

عسکری ذرائع کے حوالے سے انڈپینڈنٹ اردو نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ میجر نے 2016 میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نوشکی سے ایک بچے کو اغوا کیا اور بچے کے والدین سے 68 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ مجبور والدین نے بچے کی بازیابی کے لیے رقم کا بندوبست کرکے ادائیگی بھی کر دی لیکن بچہ پھر بھی گھر نہ لوٹا۔

ویب سائٹ کے مطابق میجر نے اغوا شدہ بچے کے والدین سے مزید 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا، جس کے بعد بچے کے والدین نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج کیا تو معاملہ اُس وقت کے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض تک پہنچا۔ انہوں نے معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا۔

One comment

  1. Pingback: Dunya Today

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: