لیجنڈ گلوکار کشور کمار کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جس میں مرکزی کردار کے لیے کئی بڑے بڑے بولی وڈ اداکاروں کا نام سامنے آیا۔
پہلے رپورٹس آئیں کہ اس سوانح حیات پر مبنی فلم میں شاہ رخ خان کشور کمار کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے، جبکہ پھر اس کردار کے لیے رنبیر کپور کا نام سامنے آیا۔
تاہم اب رپورٹس ہیں کہ بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے بولی وڈ کے ان دونوں بڑے ستاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کردار اپنے نام کرا لیا ہے۔
حال ہی میں ایسی افواہیں سامنے آرہی ہیں کہ عدنان سمیع کشور کمار کی سوانح حیات میں ان کا مرکزی کردار نبھائیں گے۔
انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کشور کمار کی سوانح حیات کی ڈائیریکشن انوراگ باسو کریں گے، جس میں عدنان سمیع کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
عدنان سمیع سے قبل رنبیر کپور نے فلم میں کام کرنے کی حامی دے دی تھی تاہم پھر انہوں نے فلم سے انکار کردیا۔
جس کے بعد عدنان سمیع سے رابطہ کیا گیا۔
عدنان سمیع کشور کمار کے کئی مشہور گانوں کی گلوکاری کرچکے ہیں اور ان گانوں کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلوکار سے فلم میں کام کرنے پر رابطہ کیا گیا۔
Here's the 1st video of #JamWithMe – A lovely song originally sung by the great #kishorekumar & composed by the legendary RD Burman…'Hume Tumse Pyaar Kitna'😊😍 pic.twitter.com/iGFBmzr9Gl
— Adnan Sami (@AdnanSamiLive) February 23, 2019
تاہم اب تک فلم سازوں نے اس حوالے سے کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عدنان سمیع کو ایک فلم میں افغانی موسیقار بننے کی آفر بھی دی گئی تھی تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی رپورٹس سامنے نہیں آئیں۔
One comment
Pingback: Dunya Today