شادی کن حالات میں ہوئی؟ اداکارہ رباب ہاشم نے بتادیا

شادی کن حالات میں ہوئی؟ اداکارہ رباب ہاشم نے بتادیا

پاکستان کی نامور اداکارہ رباب ہاشم نے گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے شادی کرلی تھی جس کی تصاویر دیکھ کر ان کے مداح بھی پریشانی کا شکار ہوگئے تھے۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران رباب ہاشم نے بتایا ہے کہ کن حالات میں ان کی شادی ہوئی تھی اور وہ اپنی شادی کے حوالے سے کیا سوچتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اور میرے شوہر شادی کرنا نہیں چاہتے تھے اور یہی چیز ہم دونوں میں ایک جیسی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھروالوں کو ہماری شادی کروانے کی بہت جلدی تھی اور گزرشہ سال لاک ڈاؤن کی صورت میں انہیں یہ موقع بھی مل گیا  تھا۔

 اداکارہ کا کہنا ہے کہ صہیب اور میرا رشتہ بھی ایک رشتے والی نے ہی کرایا تھا تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ ایک ارینج میرج تھی۔

x

Check Also

کترینہ کیف کی شادی میں موبائل فون پر پابندی آخر کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

کترینہ کیف کی شادی میں موبائل فون پر پابندی آخر کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں موبائل فون کے ...

%d bloggers like this: