ہواوے پر اینڈرائیڈ کی پابندیاں: پاکستانی صارفین پر کیا اثر ہوگا؟

امریکا کی جانب سے چینی کمپنی ہواوے پر پابندی سے اسمارٹ فون صارفین بھی پریشان ہیں اور اس فیصلے سے پاکستان میں بھی ہواوے صارفین متاثرہو سکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کو خطرہ قرار دیتے ہوئے چینی کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد گوگل نے ہواوے سے رابطے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اگرچہ یہ پابندی اب 90 روز کے لیے مؤخر کر دی گئی ہے لیکن اگر یہ پابندیاں لگتی ہیں تو ہواوے کے صارفین کو جی میل، گوگل میپس جیسی ایپلی کیشنز تک رسائی نہیں ملے گی۔

ذرائع کے مطابق امریکا سمیت دنیا کے دیگرملکوں کی طرح پاکستان میں بھی لاکھوں ہواوے فون سیٹس گوگل سافٹ وئیر اپ ڈیٹ نہ ہونے سےمتاثر ہوں گے، تاہم پاکستانی صارفین پرانے سافٹ وئیر سے موبائل چلاسکتے ہیں۔

ہواوے کا کہنا ہے دنیا بھر میں اپنے صارفین کو متبادل اور پائیدار سافٹ وئیرسسٹم دیا جائے گا جب کہ موجودہ فون سیٹس کو بعد از فروخت سروس فراہم کرتے رہیں گے۔

لیکن سافٹ وئیر اپ ڈیٹ نہ ہونے سے ہواوے موبائل سیٹس خاص مدت کے بعد ناکارہ ہوسکتے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کےسینئر حکام نےبتایا ہےکہ یہ معاملہ ایک نجی کمپنی ہواوے اور امریکی کمپنی گوگل کےدرمیان ہے،پی ٹی اے یا کسی حکومتی ادارے کا اس معاملے سے تعلق نہیں اور نہ ہی وہ اس سلسلے میں کوئی مداخلت کرسکتے ہیں۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: