20 لاکھ پاکستانیوں کا ریسٹورنٹس سافٹ وئیر سے ڈیٹا چوری، آن لائن فروخت کیلئے پیش

20 لاکھ پاکستانیوں کا ریسٹورنٹس سافٹ وئیر سے ڈیٹا چوری، آن لائن فروخت کیلئے پیش

یکرز نے پاکستانی شہریوں کا سافٹ وئیرپر استعمال ہونے والا ڈیٹا چوری کرلیا۔ہیکرز نے ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والاسافٹ وئیر ہیک کرلیا اور 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پرفروخت کیلئے دستیاب ہے۔

ہیکرز نے انٹرنیٹ پر ڈیٹا برائے فروخت کا اشتہار بھی دے دیا جس میں پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا سیمپل کے طورپر دکھایا گیا ہے۔

ہیکرز نے کہا ہے کہ ہم نے 250 سے زائد ریسٹورنٹس کا کسٹمر ڈیٹا بیس ہیک کرلیا ہے، شہریوں کے کریڈٹ کارڈ نمبرز اور موبائل نمبرز کا ڈیٹا بھی سیمپل میں موجود ہے۔

ہیکرز کے اشتہار میں چھوٹے بڑے درجنوں ریسٹورنٹس کے نام بھی موجود ہیں۔ مخصوص سافٹ وئیر پاکستان میں سیکڑوں ریسٹورنٹس استعمال کرتے ہیں۔

کس شہری نے کس ریسٹورنٹ میں کتنی بار اور کتنی ادائیگی کی، سارا ڈیٹا انٹرنیٹ پر موجود ہے۔

انٹرنیٹ پربرائے فروخت 22 لاکھ شہریوں کے ڈیٹاکی قیمت2 بٹ کوائن مانگی جارہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک بٹ کوائن کی قیمت 27 ہزار ڈالر ہے، پاکستانی روپوں میں دو بٹ کوائن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم سرکل کا کہنا ہے کہ معاملے سےمتعلق تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: