فیس بک کمنٹس کو کنٹرول کرنے کیلئے نئے ایڈمن ٹولز متعارف

عالمی سطح پر مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے آن لائن کمیونیٹیز کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نیا ایڈمن ٹول متعارف کرایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈمن اب آن لائن کمیونیٹیز کے کسی بھی ایسے ممبر پر پابندی لگاسکتے ہیں جنہوں نے گروپ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہو، اس پابندی کے تحت ایسا ممبر فیس بک پیجز اور گروپ میں فعال رہنے کا اہل نہیں رہےگا۔

 نئے ٹول کے تحت فیس بک کی جانب سے اب ایڈمن کو ایسے تبصروں پر بھی پابندی لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے جنہیں وہ اپنے گروپ میں ظاہر نہیں ہونے دینا چاہتے۔

ان ٹول کے ذریعے ایڈمن کو پوسٹ میں ایڈیٹ کرتے ہوئے اسے ری پوسٹ کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

ایڈمن فیس بک پر ایک معیار تشکیل دیتے ہوئے شیئر کیے جانے والے غیر متعلقہ مواد اور تنازعات کوکنٹرول کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ ایڈمن کو اب کسی بھی پوسٹ کو دوبار ان ڈو کرنے یا وقت کے ساتھ اس میں تبدیلی کابھی اختیار دیا گیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے شامل کیے جانے والے ایک نئے ٹول کے مطابق ایڈمن کو اختیاردیا گیا ہے جس کے تحت وہ یہ فیصلہ کرسکے گا کہ گروپ میں کتنے لوگ تبصرہ کریں اور  ساتھ ہی مخصوص پوسٹس پر کوئی ایک ممبر کتنی مرتبہ تبصرہ کرسکے گا۔

x

Check Also

امریکا اور چین میں ہواوے کے باعث کشیدگی میں مزید اضافہ

امریکا اور چین میں ہواوے کے باعث کشیدگی میں مزید اضافہ

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید بڑھنے والی ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ ...

%d bloggers like this: