اداکار فیروز خان کے گھر بیٹے کی پیدائش

اداکار فیروز خان کے گھر بیٹے کی پیدائش

اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

اداکار فیروز خان نامور اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی ہیں جنہوں نے گزشتہ برس مارچ میں علیزے فاطمہ سے شادی کی تھی۔

اداکار نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد سے کچھ ہفتے قبل ہی خوشخبری سنائی تھی کہ وہ جلد ہی ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والے ہیں، ایسے میں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اس سے متعلق خوشخبری بھی سنادی۔

فیروز خان نے ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری دی کہ ’اس جمعے اللہ نے مجھے بیٹے کے تحفے سے نوازا ہے’


اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی پھوپھی بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ شیئر کی کہ ’ الحمدللہ، میرا ایک اور فیروز آگیا‘۔


x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: