dunya today

سانپ کے ساتھ ویڈیو، رابی پیرزادہ کو جرمانہ

گلوکارہ رابی پیرزادہ کو اژدھے، مگر مچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑگیا۔

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو پر محکمہ وائلڈ لائف نے گلوکارہ کو جرمانہ کر دیا۔ غیر قانونی طور پر سانپ رکھنے پر کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا۔

رابی پیرزادہ کے خلاف چالان مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ اژدھا، مگرمچھ، سانپ اور دیگر ریپٹائلز رکھنا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

اس پر گلوکارہ نے ویڈیو بیان جاری کر دیا۔ کہا لگتا تھا کہ ان کے، پاکستان اور کشمیر کے دشمن صرف بھارت میں ہیں۔ پانچ سال سے سانپ پالے ہیں کبھی کسی نے نوٹس نہیں لیا۔

سانپوں اور مگرمچھ کے ساتھ بھارت کے خلاف ویڈیو بنائی تو وائلڈ لائف والوں کو دکھ ہوگیا۔ بھارت کو برا کہنے پر محکمہ ان کے خلاف ہوگیا۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ ویڈیو میں دکھائے گئے سانپ اور مگرمچھ ان کے نہیں۔ یہ ان غریب لوگوں کے ہیں جن کو وائڈ لائف اسپورٹ نہیں کرتا۔

محکمہ وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب کے ترجمان نے بھی رابی پیرزادہ کو فوری جواب دیا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ گلوکارہ کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ اژدھا اور مگر مچھ رکھنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے۔

رابی پیرزادہ کو کارروائی پر کوئی اعتراض ہے تو عدالت میں موقف پیش کریں۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: