dunya today

مومنہ مستحسن کی آواز پہلی بار ڈرامہ سیریل کا حصہ

نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن پہلی مرتبہ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ‘الف’ کے ٹائٹل گیت میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

ڈرامہ سیریل ‘الف’ پاکستان کی مشہور مصنفہ عمیرہ احمد کے تحریر کردہ ناول کی کہانی ہے جو حقیقی اور مجازی محبت کے امتزاج پر مبنی ہے۔

‘الف’ کے او ایس ٹی یعنی ٹائٹل گیت کی موسیقی شجاع حیدر نے ترتیب دی ہے جسے گلوکارہ مومنہ مستحسن کی آواز میں پیش کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈرامے کی پروڈیوسر ثناء شاہ نواز نے انسٹاگرام پوسٹ میں آگاہ کیا کہ ‘الف’ ڈرامے کا او ایس ٹی مومنہ مستحسن کی خوبصورت سریلی آواز میں پیش کیا جائے گا۔

پروڈیوسر نے یہ بھی واضح کیا کہ مومنہ مستحسن پہلی مرتبہ کسی ڈرامے کے ٹائٹل ٹریک کے لیے گلوکاری کررہی ہیں اور یہ ان کا پہلا او ایس ٹی ہوگا۔

‘الف’ کو نامور ہدایت کار حسیب حسن کی ہدایت کاری میں بنایا گیا ہے جس میں مرکزی کردار خوبرو اداکارہ سجل علی اور اداکار حمزہ علی عباسی نبھا رہے ہیں جب کہ معاون کردار میں اداکارہ کبریٰ خان اور احسن خان دکھائی دیں گے ۔

سجل علی ‘الف’ میں اداکارہ کا ہی کردار نبھائیں گی جب کہ حمزہ علی عباسی پہلی مرتبہ پروڈیوسر بنیں گے۔

ڈرامہ سیریل ‘الف’ جیو انٹرٹینمنٹ پر رواں ماہ سے پیش کیا جائے گا لیکن فی الحال اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: