کیریبئن لیگ: شاداب آؤٹ، عمران طاہر ان

پاکستانی کرکٹر شاداب خان کیریبئن لیگ چھوڑ کر وطن واپس آرہے ہیں جبکہ ان کی جگہ گیانا ایمیزون واریئرز نے عمران طاہر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

شاداب خان کو سری لنکا کے خلاف سیریزکی تیاری اور ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے وطن واپس آنا پڑا۔

سابق جنوبی افریقی لیگ اسپنرعمران طاہر کیریبئن لیگ کے جاری سیزن میں شاداب کی جگہ لیں گے۔

عمران طاہر گزشتہ برس بھی ایمازون واریئرز کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں ان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ٹیم فائنل کھیلنے میں کامیاب رہی تھی۔

چالیس سالہ عمران طاہر ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن لیگ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

x

Check Also

پاکستان سپر لیگ بھی کھیلنا چاہتا ہوں، کیگیسو ربادا

پاکستان سپر لیگ بھی کھیلنا چاہتا ہوں، کیگیسو ربادا

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کیگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر کھیلنا ...

%d bloggers like this: