بوم بوم شاہد آفریدی نے بھی وہی کام کیا جو آج کل پاکستان میں سب کر رہے ہیں۔
جی ہاں شاہد آفریدی نے بھی اپنا یو ٹیوب چینل کھول لیا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان میں سیاسی معاملات، کھیلوں سے متعلق اور اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعات لوگوں سے شیئر کریں گے۔
اپنی پہلی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے شاہد آفرید ی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے چینل کو سبسکرائب کریں ۔
پاکستان میں آج کل ہر کوئی اپنا یوٹیوب چینل بنا رہا ہے۔ اس کی ایک وجہ پاکستان کے معاشی حالات بھی ہیں۔ کیوں کہ یو ٹیوب بھی ایک کمائی کا ذریعہ بن چکا ہے