پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد سے سوال کیا کہ ’آپ پاکستان ٹیم سے بطور اوپنر کب کھیلیں گے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے احمد شہزاد سے یہ سوال کیا۔
اداکار کو جواب دیتے ہوئے احمد شہزاد نے لکھا کہ ’جب پاکستان ٹیم کو میری ضرورت ہوگی۔‘
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے کھیل کو دن با دن بہتر بنا رہے ہیں۔
فہد مصطفیٰ کے ٹوئٹ کو میزبان و اداکار فیصل قریشی نے بھی رد عمل دیا اور فہد مصطفی کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اُن کا بھی یہی سوال ہے کہ احمد شہزاد قومی ٹیم میں کب واپس آرہے ہیں۔
فہد مصطفیٰ کے ٹوئٹ کو میزبان و اداکار فیصل قریشی نے بھی رد عمل دیا اور فہد مصطفی کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اُن کا بھی یہی سوال ہے کہ احمد شہزاد قومی ٹیم میں کب واپس آرہے ہیں۔