مصباح الحق پاکستان کے سب سے مہنگے کوچ

مصباح الحق پاکستان کے سب سے مہنگے کوچ

پاکستان کرکٹ ٹیم کا 3 سال کیلئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد مصباح الحق نے ہر قسم کی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے اور اپنا بیٹ اور کرکٹ سامان پیک کردیا ہے۔

45 سالہ مصباح الحق نے گزشتہ سال سوئی ناردرن کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی تھی اور فیصل آباد کیلئے قائد اعظم ٹرافی گریڈ 2 میں شرکت کی تھی جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ میں اس سال فروری میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے خلاف ایک میچ میں مین آف دی میچ بھی بنے تھے۔

دسمبر میں قائد اعظم ٹرافی میں حبیب بینک کے خلاف اپنے آخری فرسٹ کلاس میچ میں91 اور44 ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے، پی ایس ایل میں 49 ناٹ آؤٹ، 59 ناٹ آؤٹ اور 18 رنز بنائے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے معاہدہ کرنے سے قبل مصباح الحق نے ہر قسم کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیاہے اور اب مستقبل میں وہ کوچ کی حیثیت سے دکھائیں دیں گے۔

طاقتور ترین کوچ کے ساتھ ساتھ مصباح سب سے مہنگے اور سب سے زیادہ تعلیم یافتہ پاکستانی کوچ ہیں، پاکستانی کوچ کو دوہری ذمہ داری دے کر انہیں مکی آرتھر کے مساوی پیکیج دیا گیا ہے جو تقریبا 28 لاکھ روپے ماہانہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق، سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جگہ کام کریں گے، انضمام الحق ماہانہ تقریبا 16 لاکھ روپے تنخواہ لیتے تھے۔

کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کے برابر اپنے سابق کپتان کو مکمل اختیارات کے ساتھ اتنا ہی معاوضہ بھی دیا ہے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: