مشتری کے پانچ نئے چاندوں کے نام رکھ دیئے گئے

نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیارہ مشتری (جوپیٹر) ہے اور اب اس کے پانچ نئے چاند بے نام نہیں رہے, انہیں اب پینڈیا، اِرسا، آئرین، فلافروسائن اور یوفیم کے نام دے دیے گئے ہیں۔

اب تک مشتری کے 79 چاند دریافت ہوچکے ہیں اور مزید پانچ نئے چاندوں کو باقاعدہ (آفیشلی) نام دے دیئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں واشنگٹن میں واقع کارنیگی انسٹی ٹیوشن فار سائنس جولائی 2018ء میں اسکاٹ شیپرڈ اور ان کے ساتھیوں نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے مشتری کے گرد گھومتے ہوئے 12 نئے چاند دریافت کیے ہیں جن میں سے پانچ چھوٹے چاندوں کے نام حال ہی میں بین الاقوامی فلکیاتی تنظیم (آئی اے یو) نے رکھے ہیں۔

جب نئے چاند دریافت ہوتے ہیں تو اس کے دریافت کنندہ کو ان کے نام رکھنے کا حق ہوتا ہے۔ وہ اپنے تجویز کردہ نام آئی اے یو میں جمع کرادیتے ہیں۔ اس سے قبل مشتری کے چاندوں کے نام رومی اور یونانی دیومالائی کرداروں پر رکھے گئے ہیں۔ ان میں مشتری کا نام زیئس بھی ہے۔ دیومالائی داستانوں میں زیئس سے کئی خواتین کردار محبت کرتی تھیں اور کئی چاندوں کے نام ان محبوباؤں پر رکھے گئے ہیں۔

اسی بنا پر اب مشتری کے چاندوں کے نام پینڈیا، اِرسا، آئرین، فلافروسائن اور یوفیم رکھے گئے ہیں۔ ان میں سے پینڈیا اور اِرسہ چاند دیوی سیلین کی بیٹیاں تھیں۔ تھیمس کی بیٹی کا نام آئرین تھا جس کا نام تیسرے چاند کو دیا گیا ہے۔ اسی طرح زیئس دیوتا کی دو پوتیاں یوفیم اور فلافروسائن تھیں اورآخری دو چاندوں کو بھی یہ نام دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چاندوں کے یہ نام زیادہ تر بچوں نے تجویز کیے تھے جس کے لیے آن لائن مقابلہ بھی ہوا تھا۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: