سلمان خان کی پاکستان دشمنی

پاکستان میں پرفارمنس کے بعد بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھی ہندو انتہا پسندوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میکا سنگھ کے ساتھ امریکا میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا۔

کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور ظلم کے خلاف جہاں ساری دنیا مذمت کر رہی ہے وہیں مودی سرکار کی تشدد پسندانہ حکمت عملی کے خلاف بالی ووڈ فنکار بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ سمجھے جانے والے اداکار شاہ رخ خان کی پاکستان اور مسلم مخالف فلم بنائے جانے کے بعد اب سلمان خان بھی انتہا پسندانہ سوچ کے ساتھ میدان میں آگئے۔

ہر سال کی طرح سلمان خان کا رواں سال امریکا کے مختلف شہروں میں 25 اگست سے دورہ طے تھا جہاں ان کے ساتھ میکا سنگھ کو بھی پرفارم کرنا تھا لیکن سلمان خان نے پاکستان میں پرفارمنس کی وجہ سے میکا سنگھ کے ساتھ ہونے والا ایونٹ منسوخ کردیا۔

دوسری جانب فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینما ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نامی تنظیم نے میکا سنگھ پر بھارت بھر میں پابند عائد کردی تھی اور اس تنظیم نے سلمان خان کے امریکی ایونٹ کے تناظر یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی فنکار میکا سنگھ کے ساتھ کام کرے گا تو اسے بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سلمان خان کے قریبی ذرائع نے ایونٹ کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ وہ میکا سنگھ سے اپنا فاصلہ بر قرار رکھیں کیوں کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستان میں جا کر پرفارم کیا تھا۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: