میچ فکسنگ پر 2کرکٹرز پر تاحیات پابندی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑیوں پر تاحیات اور ایک پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ہانگ کانگ کے تین کھلاڑیوں کو سزائیں سنادی ہیں۔

آئی سی سی نے ہانک کانگ کے دو کھلاڑیوں عرفان احمد اور ندیم احمد پرتاحیات پابندی لگادی ہے اور اب یہ دونوں کسی بھی طرح کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق تینوں کرکٹرز دوسال کے دوران میچ فکسنگ میں ملوث رہے۔ عرفان احمد آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی 9 شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جبکہ ندیم احمد نے تین شقوں کی خلاف ورزی کی۔

اینٹی کرپشن ٹریبونل نے حسیب احمد کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 5 سال کیلئے معطل کیا۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: