ایک اور پاکستانی کمپنی 800 سی سی گاڑی تیار

پاکستان میں سوزوکی مہران کی جگہ لینے کے لیے ایک اور ملکی ساختہ گاڑی پرنس پرل ریکس 2019 آئندہ ماہ متعارف کرائی جارہی ہے۔
پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق ریگل موٹرز نے حال ہی میں اس گاڑی کو متعارف کرانے کا اعلان کیا اور اسے اعتماد ہے کہ وہ یونائیٹڈ براوو اور نئی 660 سی سی سوزوکی آلٹو کو سخت ٹکر دے سکے گی۔
کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کی تصاویر بھی جاری کی گئیں جن میں وہ یونائیٹڈ براوو اور آلٹو سے زیادہ بہتر نظر آتی ہے۔
800 سی سی کی یہ گاڑی مینوئل اور آٹومیٹک دونوں ورژن میں پیش کی جائے گی۔
اس کے نمایاں فیچرز میں 4 گیئر ٹرانسمیشن، پاور ونڈوز، پاور اسٹیئرنگ، فوگ لیمپس، آپشنل ائیربیگز، کی لیس انٹری، ایلوئے رم جبکہ 3 سال یا 60 ہزار کلومیٹر کی وارنٹی وغیرہ شامل ہیں۔


اس میں 796 واٹر کول ای ایف آئی انجن دیا جائے گا جو کہ 40 ہارس پاور کا ہوگا۔
پٹرول پر چلنے والی اس گاڑی میں شہر کے اندر ایک لیٹر پٹرول پر 22 کلو میٹر جبکہ ہائی وے پر 25 کلومیٹر مائلیج ملے گا۔
اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ اس کے مینوئل ماڈل کی قیمت 8 سے 9 لاکھ تک ہوسکتی ہے تاہم اس کا علم ستمبر میں گاڑی سامنے آنے کے بعد ہوگی۔
خیال رہے کہ ریگل اٹوموبائل انڈسٹریز لمیٹڈ نے لاہور میں اسمبلی پلانٹ تعمیر کیا جو کہ ملک میں تیسری بڑی بائیک اسمبل کرنے والی کمپنی بھی ہے۔


آٹو پالیسی برائے سال 2016-21 میں نئے سرمایہ کاروں کیلئے مراعات کے اعلان کے بعد ریگل آٹو موبائلز لمیٹڈ نے چینی کمپنی کے تعاون سے پاکستان میں آٹو کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔
اس کمپنی نے چین کی ڈی ایف ایس کے گروپ کے ساتھ تیکنیکی شراکت داری کا معاہدہ کیا تھا تاکہ پرنس کے نام سے گاڑیاں اسمبل کرسکے۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: