پاکستان میں پرفارم کرنے سے کسی کا باپ نہیں روک سکتا، شلپا شندے

بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ اور بگ باس ونرشلپا شندے نے ہندو انتہا پسندوں کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پاکستان میں پرفارم کرنے سے کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔

بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے جب سے پاکستان میں پرفارمنس کی ہے اس وقت سے ہندو انتہا پسند تنظیمیں اور نفرت انگیز بھارتی میڈیا نے انہیں نشانے پر لیا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنظیموں نے ان پرعارضی طور پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔ پاک بھارت کشیدگی کے حالیہ ماحول میں بالی ووڈ کا کوئی بھی فنکار میکا سنگھ کی حمایت میں آگے نہیں آیا۔ تاہم بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ شلپا شندے نے میکا سنگھ کی حمایت میں آواز اٹھاکرہندوانتہا پسندوں کو للکارا ہے۔

شلپا شندے نے کہابطور فنکار پرفارمنس کرنا میرا حق بنتا ہے اور مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ آپ ایک فنکار پر اس طرح پابندی نہیں لگاسکتے۔ مجھے روزی روٹی کمانے کے لیے کسی میڈیم کی ضرورت نہیں ہے۔ میں سڑک پر اسٹیج لگاکر پرفارم کرکے پیسے کماسکتی ہوں، مجھے کسی کا باپ پرفارم کرنے سے نہیں روک سکتا اور نہ ہی میں کسی سے ڈرتی ہوں۔ میکا پاجی کو زبردستی ٹارچر کرکےان سے معافی منگوائی گئی ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: