عامر خان کا لائن آف کنٹرول کے دورے کا اعلان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مقبوضہ کشمیر اور سرحد پر جاری بھارت کی اشتعال انگیزی کو عالمی سطح پر سامنے لانے کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد وہاں اضافی بھارتی سیکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا تھا اور مسلسل 20 دن سے گرفیو کا سلسلہ جاری ہے۔

اس دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے متعدد جوان اور شہری جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان کی سرحد پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ انسانیت کی خاطر آئندہ ماہ آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کروں گا تاکہ امن کے قیام کے لیے اپنی آواز بلند کرسکوں کیونکہ ایل او سی پر معصوم لوگ متاثر ہورہے ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں کشمیر کی خطرناک صورتحال کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق وہاں امن کے قیام کے لیے آواز اٹھاؤں گا۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: