دی راک نے گرل فرینڈ لورین ہاشین سے شادی کرلی

دی راک’ کے نام سے مقبول ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اور ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جونسن نے لورین ہاشین سے دوسری شادی کرلی۔

دی راک اور لورین ہاشین کا طویل عرصے سے تعلق تھا اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں تاہم انہوں نے اب شادی کرلی جس کا اعلان سوشل میڈیا انسٹاگرام پر کیا گیا۔

دی راک نے اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے امریکی ریاست ہوائی میں 18 اگست کو شادی رچالی۔

راک نے اپنے کیپشن میں ہوائی زبان کا ایک لفظ پومائیکائے (pomaik’i) بھی لکھا جس کے معنی ‘مبارک’ کے ہیں۔

واضح رہے کہ دی راک کی لورین ہاشین سے پہلی ملاقات ‘ دی گیم پلان’ کے سیٹ پر ہوئی تھی اس وقت دی راک ڈینی گریشیا سے پہلے سے شادی شدہ تھے جن سے ان کی 18 سالہ سیمون نامی بیٹی بھی ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: