واٹس ایپ میں 2 سنگین خامیوں کی نشاندہی

واٹس ایپ میں 2 سنگین خامیوں کی نشاندہی

واٹس ایپ میں ایسی خامیاں سامنے آئی ہیں جن کے ذریعے آپ کسی کے بھی پیغام میں من چاہی تبدیلی کر سکتے ہیں اور فیس بک ایک سال گزرنے کے باوجود اسے درست کرنے میں ناکام ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ایک نئے ریلیز کیے گئے ٹول کے ذریعے واٹس ایپ پر ‘آپ کسی کے بھی منہ میں اپنے الفاظ ڈال’سکتے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی پر کام کرنے والی فرم چیک پوائنٹ نے مذکورہ ٹول کے ذریعے اس بات کا عملی مظاہرہ کرکے بھی دکھایا ہے کہ کیسے یہ کسی کے بھی پیغام میں من چاہی تبدیلی کر سکتا ہے جسے پکڑا بھی نہیں جا سکتا۔

چیک پوائنٹ نے گزشتہ سال اس حوالے سے اپنا مقالہ شائع کیا تھا جس کے بعد اب اس ٹول کا عملی مظاہرہ لاس اینجلس میں سائبر سیکیورٹی کانفرنس بلیک ہیٹ کے دوران کیا گیا ہے۔

فرم کے ایک محقق اوڈڈ وینونو نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس ٹول کی مدد سے کوئی بھی بدنیت صارف جعلی خبر (فیک نیوز) بنا سکتا ہے اور فراڈ کر سکتا ہے۔

اس ٹول کے ذریعے کسی بھی شخص کے پیغام کے الفاظ اس طرح تبدیل کیے جا سکتے ہیں کہ جیسے وہ اسی نے ہی لکھے ہیں حالانکہ حقیقت میں اس کے پیغام میں وہ باتیں شامل ہی نہ تھیں۔

مذکورہ ٹول نے پیغام میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی سیکیورٹی کی ایک اور خامی کو بے نقاب کیا ہےجس کے ذریعے بھیجنے والے شخص کی شناخت کو بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے یعنی آپ کسی ایک شخص کا پیغام دوسرے سے منسوب کر سکتے ہیں۔

محققین نے واٹس ایک میں ایک تیسری خامی کی بھی نشاندہی کی تاہم اسے فیس بک نے درست کر دیا جب کہ پیغام اور شناخت میں تبدیلی جیسی خامیوں کو درست کرنے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

اوڈڈ وینونو کا کہنا ہے کہ فیس بک نے انہیں بتایا ہے کہ دیگر خامیاں واٹس ایپ میں موجود حدبندیوں کے باعث دور نہیں کی جا سکتیں۔

اس کی بنیادی وجہ واٹس ایپ میں استعمال کی گئی انکرپشن ٹیکنالوجی ہے جس کی وجہ سے فیس بک کے لیے یہ صارفین کی جانب سے بھیجے گئے کسی بھی پیغام کو مانیٹرکرنا اور اس کے مستند ہونے کی تصدیق کرنا انتہائی مشکل ہے۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: