مکی آرتھر، اظہر محمود، گرانٹ فلاور اور گرانٹ لوڈن کی سبکدوشی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے کوچز کی تقرری کا کام تیز کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ اور اسٹرینتھ اور کنڈیشننگ کوچ کیلئے جمعے کو اشتہار دے رہا ہے۔
مذکورہ عہدوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 اگست مقرر کی گئی ہے۔ پی سی بی میں تین سال گذارنے کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا پاکستان میں قیام مکمل ہو گیا۔
مکی آرتھر جمعرات کی شب لاہور چھوڑ دیں گے۔ مکی آرتھر پی سی بی کے فیصلے سے مایوس ہیں۔ مکی آرتھر کو پی سی بی حکام 15 ماہ کی توسیع دینے کا وعدہ کرچکے تھے لیکن کرکٹ کمیٹی نے کوچ کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا جس کے سامنے احسان مانی نے بھی ہتھیار ڈال دیے۔
مکی آرتھر کو معاہدے میں توسیع نہ دینے کا اعلان گذشتہ روز کیا گیا تھا۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور جمعے کو پاکستان سے روانہ ہوں گے۔
گرانٹ فلاور بھی معاہدے میں توسیع نہ ملنے والے کوچز میں شامل تھے۔ وہ پانچ سال پاکستان ٹیم کا حصہ رہے۔
ٹرینر کی جگہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کا عہدہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔
پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لوڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔