عبدالقادر کا سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے کا مطالبہ

عبدالقادر کا سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے کا مطالبہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیگ اسپنر عبدالقادر نے پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) سے سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کی قیادت برقرار رکھنے اور بیٹسمین بابر اعظم کو بطورِ نائب کپتان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق کپتان اور لیگ اسپنر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ ’یہ نہایت ہی افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2019 کے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی لیکن اس ناکامی کا الزام کپتان سرفراز احمد کو دینا درست نہیں ہے‘۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ سرفراز احمد فاتح کپتان ہیں اور بہت سے مشکل میچز میںانہوںنے زندہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت کی راہ دکھائی۔

عبداقادر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم کو نائب کپتا ن بنایا جائے، بابر اعظم ماضی میں بھی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چُکے ہیں،انہیں کپتانی کے گُر آتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ سرفراز احمد دو سے تین سال کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیں گے، اس عرصے میں بابر اعظم بھی بہتر طریقے سے ٹیم کی قیادت کرنے میں ماہر ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا ’پی سی بی کے لیے سرفراز احمد کے بعد بابر اعظم سے بہترکوئی دوسرا انتخاب نہیں ہوگا‘ ۔

واضح رہے عبدالقادر 1977 سے 1993 کے دوران پاکستان کے لئے 67 ٹیسٹ جبکہ 104 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں، ساتھ ہی ساتھ کمنٹیٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: