جذباتی بھارتیوں کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا، کوہلی

جذباتی بھارتیوں کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا، کوہلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے جذباتی بھارتی شائقین کو اپنا کرکٹ کلچر تبدیل کرنا ہوگا۔ایک جیت پر بہت زیادہ خوشی اور ایک بڑی ہار پر کھلاڑیوں پر تنقید کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔

سیمی فائنل میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں ویرات کوہلی نے کہا کہ ایک گھنٹے سے کم وقت45منٹ کی خراب کرکٹ کھیل کر ہم نے اپنے مشن کو ختم کردیا۔میں اس موقع پر دکھی ضرور ہوں لیکن نہ دنیا ختم ہوگئی ہے اور نہ ہم برباد ہوگئے ہیں۔جب بڑے میچ میں چھ رنز پر تین وکٹ گرجائیں تو پھر واپسی مشکل ہوجاتی ہے۔

دھونی اور رویندرا جڈیجا نے بہتر ین بیٹنگ کی۔آخری چار اوورز میں ہمیں جیت کی توقع تھی لیکن نیوزی لینڈ نے چھوٹے اسکور کے باوجود کمال کی بولنگ کی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ذہنی طور پر مضبوط تھی اور انہوں نے اپنے اعصاب کو کنٹرول میں رکھا۔میں نے جڈیجا کی آج کی بیٹنگ سے بہترین اننگز اس سے پہلے نہیں دیکھی۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے بہت اچھی بولنگ سے ہمیں دبائو  میں لیے رکھا۔ایک سوال کے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا کہ مجھے دھونی کی ریٹائرمنٹ کا علم نہیں ہے، نہ ہی دھونی نے مجھ سے اس بارے میں کوئی بات کی تھی۔کوہلی نے کہا کہ اب ہمارے لوگوں کو اپنے رویے کو تبدیل کرنا ہوگا، کسی بھی کام میں شدت پسندی درست نہیں ہے ایک خراب کارکردگی پر تنقید اور ایک اچھی کارکردگی پر ناچ گانے میں توازن پیدا کرنا ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن سے سوال کیا گیا کہ آپ کی کارکردگی سے ڈیڑھ بلین بھارتی آپ سے ناراض ہوں گے، انہوں نے اس بات کو گول کرتے ہوئے کہا کہ اب ڈیڑھ بلین لوگوں کو ہمیں فائنل میں سپورٹ کرنا چاہیے۔2015اور2019کے فائنل میں فرق ہے۔بولٹ اور ہنری کی بولنگ نے ہمیں جیت دلوائی ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پچ مشکل تھی اور ہمیں اندازہ تھا کہ جیت کے لئے ہمیں وکٹیں لینی ہیں۔ ابتدائی وکٹیں ملنے کے بعد ہم نے تسلسل کو قائم رکھا۔پچھلے فائنل کے مقابلے میں یہ فائنل اس لحاظ سے مشکل ہے کہ ہم آخری تین میچ ہارکر سیمی فائنل میں آئے تھے۔نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف جو کارکردگی دکھائی ہے اسے برقرار رکھنا ہوگا۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: