اولڈ ٹریفورڈ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد پاکستانی تماشائی کی نیوزی لینڈ کے پرچم کے ساتھ تصویر وائرل ہو گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےسوشل میڈیا پر ایک پاکستانی تماشائی کی تصویرشیئر کی ہے، جو سبز رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہے لیکن جھنڈا نیوزی لینڈ کا تھامے ہوئے ہے۔
آئی سی سی سی نے پاکستان ٹیم کے سلوگن ’وی ہیو وی وِل‘ کی جگہ ’وی ہیو وی ولیمسن‘ کا سلوگن استعمال کیا ہے۔