لکس اسٹائل ایوارڈ، کون کس پر بازی لے گیا؟

لکس اسٹائل ایوارڈز کا نام سنتے ہی ذہن میں فیشن، اسٹائل اور گلیمر جیسے الفاظ آتے ہیں۔ ایسی تقاریب میں شوبزشخصیات کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہی سب سے منفرد دکھیں ۔ مگر فیشن کی اس دوڑ میں بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ کامیابی کے بجائے ناکامی مقدر ٹھہرتی ہے۔گزشتہ رات کراچی میں منعقد ہونے والی لکس ایوارڈزکی تقریب میں بھی کچھ ملا جلا رجحان رہا۔ جائزہ لیتے ہیں چند معروف شوبز سیلیبرٹیز کا کہ ان کا پہناوا اوراسٹائل تقریب کے لحاظ سے کیسا رہا۔

ماہرہ خان

ماہرہ خان کا شماران سیلیبرٹیز میں ہوتا ہے جن کا فیشن سینس تقریبا ہر جگہ سراہا جاتا ہے۔ لباس عام سا بھی ہوتوماہرہ کا پراعتماد انداز انہیں خاص بنا دیتا ہے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کیلئے ان کا انتخاب خوبصورت ایمبرائڈڈ گولڈن ایوننگ گاؤن تھا جس کے ساتھ کیا جانے والا میک اپ اور جیولری پرفیکٹ لگے ۔ ماہرہ کو اسٹائلنگ کے پورے نمبر دیے جا سکتے ہیں۔

نادیہ حسین

ماڈل، ڈینٹسٹ، اداکارہ اور ہوسٹ نادیہ حسین کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، انڈسٹری میں وہ سینیئر ہیں لیکن سینیارٹی فیشن سے مشروط نہیں ہوتی۔ تقریب کیلئے ان کا جیولری کا انتخاب ٹھیک تھا لیکن سلور کلر پہننے کیلئے آپ کو ہر چیز کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ باڈی کون اسٹائل میں نادیہ کا لباس رنگ اور ڈیزائن سمیت کچھ خاص متاثر نہیں کرسکا۔

صبا قمر

صبا قمرکو کل کے ریڈ کارپٹ پر کوئین آف کلاسک لک کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ۔ لباس ، ہیئراسٹائل ، میک اورجیولری میں قدرے سادگی لیا ہوا انداز اچھا لگ رہا تھا لیکن تقریب کی مناسبت سے ڈارک لپ اسٹک اور گلے میں گولڈ چین ان کی لک کو مزید بہتر بنا سکتی تھی۔

صدف کنول

ماڈل صدف کنول اپنے بولڈ انداز کیلئے شہرت رکھتی ہیں۔ انہوں نے نیون کلرز میں جس رنگ کا انتخاب کیا دیکھنے والی ہر آںکھ کا اسے سراہنا خاصا مشکل کام ہے۔ ساٹن گاؤن کی ہالی ووڈ اسٹائل سے مماثلت اپنی جگہ لیکن صدف کو نہ جانے کس نے ’’کیٹ آئیز‘‘ کے ساتھ ’’نو میک اپ لک ‘‘ کا مشورہ دیا تھا۔ ڈھنگ سے کیا گیا پارٹی میک اپ زیادہ بہتر لگتا۔

ثناء جاوید

اداکارہ ثناء جاوید کو چاہیے کہ اگر وہ مغربی طرز کے گاؤنز پہن کرآرام دہ محسوس نہیں کرتیں تو گریز کیا کریں۔ ان کے گاؤن کا رنگ تو شاید چل ہی جاتا اگراس کی فٹنگ مناسب ہوتی۔ لباس کو دیکھتے ہی ثناء کا میک اوردیگر چیزیں پس پشت چلی گئیں کیونکہ ان کے چہرے پر چھائی بیچارگی اس بات کا ثبوت تھی کہ انہیں خود بھی اپنے گاؤن کے نامناسب ہونے کا احساس ہے۔

میرا

اداکارہ میرا نے سلور گرے ٹاپ کے ساتھ سفید کنٹراسٹ کیا جس میں وہ خاصی جچ رہی تھیں۔

سونیا حسین

ماہرہ خان کے بعد اداکارہ سونیا حسین کا شماربھی گلیمرس اداکاراؤں کی فہرست میں ٹاپ پر آتا ہے۔ سونیا کا سنہری گاؤن اور اسٹائلنگ تقریب کی مناسبت سے بہت اچھے تھے لیکن انہیں دیکھ کر نہ جانے کیوں پریانکا چوپڑا کی کی میٹ گالا لک ذہن میں آتی ہے۔

عشنا شاہ

عشناء شاہ نے پیچ کلر کی مرمڈ نیرو اسٹائل یا فش ٹیل میکسی پہنی جو ڈائمنٹیز سے سجی تھی۔ ڈریس کے لحاظ سے اداکارہ کا میک اپ، جیولری اور ہیئر اسٹائل اچھا لگا لیکن کیا ہی اچھا ہوتا جو یہ فرشی جھالریں ان کے لباس کا حصہ نہ ہوتیں۔

مایا علی

مایا علی کی ریڈ کارپٹ لک بھی بہترین رہی۔

مہوش حیات

مہوش حیات سرخ رنگ میں خاصی جدت لیے ہوئے تھیں۔ ان کے لباس کو ففٹی ففٹی کی کسوٹی پر رکھا جا سکتا ہے۔

اقراء عزیز

لکس اسٹائل ایوارڈز کی خاص بات اداکار یاسر حسین کی جانب سے اقراء عزیز کو پروپوز کرنا تھی، ظاہر تو انہوں نے یہی کیا کہ یہ اقراء کیلئے سرپرائز تھا لیکن لباس کے انتخاب میں اتنا ایکا اس بات کو مشکوک بناتا ہے۔ دونوں نے اس ٹوئننگ کیلئے ڈیزائنر علی ذیشان کا انتخاب کیا جنہیں شاید پیچیدگی بہت پسند ہے۔

اقراء کا لباس بہت محنت سے تیار کیا گیا جس کی کیپ پر ہینڈ پینٹنگ ہے لیکن تھیم کا سر پیر پھر بھی واضح نہ ہوا۔ الٹا اداکارہ کا ہیئر اسٹائل ہو بہو دپیکا پڈو کون کے انداز کی یاد دلاتا رہا جو انہوں نے کانز فلم فیسٹول 2019 کیلئے اپنایا تھا۔

مومنہ مستحسن

مومنہ مستحسن نے تقریب کیلئے مسٹرڈ یا زرد بھورے رنگ کا انتخاب کیا جس کا ٹاپ موتی ستاروں سے سجا تھا، مومنہ کا یہ ڈریس کیسا ہے؟ اس کا فیصلہ آپ خود کریں لیکن انہیں سنجیدگی سے اب اپنے بالوں کا رنگ تبدیل کرنے کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیئے۔ سیاہ رنگ کا یہ کراس باڈی بیگ دوستوں کے ساتھ آؤٹنگ پر جاتے ہوئے جینز کے ساتھ تو خوب جچے گا لیکن ایک فارمل تقریب میں یہ انداز؟ نو وے ۔

زباب رانا

زباب رانا نے ریڈ کارپٹ لک کے لیے خاصی سمجھداری کا ثبوت دیا۔ لباس سے لے کر میک اوور تک ہر چیز تقریبا مکمل دکھائی دی ۔



x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: