جدید فونز استعمال نہ کرنیوالے وٹس ایپ سے محروم ہو جائینگے

جدید فونز استعمال نہ کرنیوالے وٹس ایپ سے محروم ہو جائینگے

 وٹس ایپ میں اگر آپ اینڈرائیڈ 2.3.7 آپریٹنگ سسٹم اور آئی او ایس 7 پر چلنے والے سمارٹ فونز استعمال کر رہے ہیں تو آئندہ چند ماہ بعد ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فروری 2020 سے اینڈرائیڈ 4.0.3 یا بعد کا ورژن اور آئی او ایس 8 یا اس کے بعد کے ورژن والے فونز یا ڈیوائسز میں واٹس ایپ سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

واٹس ایپ پیج کے مطابق اینڈرائیڈ 2.3.7 اور آئی او ایس 7.1.2 والی ڈیوائسز استعمال کرنے والے افراد اب نئے اکاﺅنٹس نہیں بناسکیں گے اور موجودہ اکاﺅنٹس کو بھی دوبارہ تصدیق نہیں کرسکیں گے تاہم واٹس ایپ کو فروری 2020 تک استعمال کرنا ممکن ہوگا اس کے بعد سپورٹ ختم ہوجائیگی۔

کمپنی کے مطابق آپریٹنگ سسٹمز کے لیے ہم اپ ڈیٹس نہیں بنارہے تو کچھ فیچرز کسی بھی وقت کام کرنا بند کرسکتے ہیں۔ ایپ کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ آپریٹنگ سسٹمز کو استعمال کرنے والے صارفین نئے فونز لے لیں جن میں بہتر آپریٹنگ سسٹمز موجود ہوں تاکہ نئے فیچرز استعمال کرسکیں۔

اس سے پہلے واٹس ایپ کی جانب سے یہ اعلان بھی ہوچکا ہے کہ تمام ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز پر 31 دسمبر کے بعد صارفین واٹس ایپ کو استعمال نہیں کرسکیں گے جبکہ یکم جولائی کے بعد مائیکرو سافٹ سٹور پر بھی دستیاب نہ ہو۔ اس بیان میں یکم جولائی کے بعد ایپ کی عدم دستیابی کے حوالے سے شاید کا لفظ استعمال ہوا ہے مگر واضح ہے کہ بہت جلد مائیکرو سافٹ سٹور سے ڈیلیٹ کردی جائے گی۔

رواں سال کے آخر تک واٹس ایپ کی جانب سے سپورٹ ختم ہونے پر ونڈوز فونز کے صارفین کے لیے اس مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن میں بگز فکسز، اپ ڈیٹس اور نئے فیچرز کا حصول ممکن نہیں ہوگا اور ہاں ونڈوز فونز میں بیشتر فیچرز کسی بھی وقت اچانک کام کرنا بند بھی کردیں گے۔

ونڈوز فون مائیکرو سافٹ کا وہ آپریٹنگ سسٹم ہے جس کو خود کمپنی نے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس وقت دنیا بھر میں 0.28 فیصد صارفین ونڈوز موبائل استعمال کررہے ہیں جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کی تعداد 74.85 فیصد ہے۔ اس سے پہلے واٹس ایپ بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم، بلیک بیری 10، نوکیا ایس 40، نوکیا سامبا ایس 60، اینڈرائیڈ 2.1، اینڈرائیڈ 2.2، ونڈوز فون 7، آئی فون تھری جی/آئی او ایس سکس کے لیے سپورٹ ختم کرچکی ہے۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: