میسی کو 14 سال میں پہلی بار ریڈ کارڈ مل گیا

میسی کو 14 سال میں پہلی بار ریڈ کارڈ مل گیا

ارجنٹائن نے چلی کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دے کر  کوپا امریکا میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ 14 سال میں پہلی لائنل میسی کو ریڈ کارڈ مل گیا۔

کوپا امریکا میں تیسری پوزیشن کا میچ گرما گرمی کا شکار ہوا۔ ارجنٹائن کے کپتان لائنل میسی اور چلی کے کھلاڑی گیرے میڈل میں گرما گرمی ہوگئی تو امپائر نے دونوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا۔

اسٹار فٹبالر لائنل میسی کو 14 سال میں پہلی بار ریڈ کارڈ ملا۔ سرگیو اگیورو اور پاؤلو ڈائیبالا  کے گولز کی بدولت ارجنٹائن نے چلی کو دو ایک سے شکست دی۔

دوسری جانب افریقا کپ آف نیشنز کے راؤنڈ آف 16 میں میزبان جنوبی افریقہ نے مصر کو ایک صفر سے شکست دی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تھیمبینکوسکی لورچ  نے 85 ویں منٹ میں گول اسکور کیا۔ محمد صلاح کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

x

Check Also

پاکستان سپر لیگ بھی کھیلنا چاہتا ہوں، کیگیسو ربادا

پاکستان سپر لیگ بھی کھیلنا چاہتا ہوں، کیگیسو ربادا

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کیگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر کھیلنا ...

%d bloggers like this: