ورلڈکپ: سیمی فائنل میں کون کس کا مقابلہ کرے گا

ورلڈکپ: سیمی فائنل میں کون کس کا مقابلہ کرے گا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء دوسرے راؤنڈ یعنی سیمی فائنل کے لیے مقابلے طے ہو گئے ہیں۔

ورلڈ کا پہلا سیمی فائنل 9 جولائی کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا، بھارت پہلے راؤنڈ میں 7 میچز کی فتح کی بدولت پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہےجبکہ نیوزی لینڈ فائنل فور میں چوتھے نمبر پر رہا۔

بھارت نے 9 میچز میں سے 7 میں کامیابی، ایک میں شکست اور ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا جبکہ نیوزی لینڈ 9 میچز میں سے 5 میں کامیاب، 3 میں ناکام اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا، اس طرح پوائنٹس ٹیبل میںاس کے 11 پوائنٹ بننے۔

ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے 11 جولائی کو ہو گا، آسٹریلیا 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر جبکہ ایونٹ کی فیورٹ انگلینڈ 12 پوائنٹس کی بدولت تیسرے نمبر پرموجود ہے۔

دونوں سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں 14 جولائی کو ایونٹ کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: