قومی ٹیم کے کھلاڑی رینکنگ میں بہتر پوزیشن پر آگئے

قومی ٹیم کے کھلاڑی رینکنگ میں بہتر پوزیشن پر آگئے

قومی ٹیم ورلڈ کپ میں آگے تو نہیں جاسکی مگر کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی کی بدولت کئی کھلاڑی رینکنگ میں بہتر پوزیشن پر آگئے۔

ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ رنز بابراعظم نے بنائے، وہ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آگئے۔

بابراعظم نے مجموعی طور پر 8 میچوں میں 67.7 کی اوسط سے 474 رنز بنائے، انہوں نے ورلڈکپ میں 3 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی بنائی۔

مجموعی طور پر بابراعظم نے میگا ایونٹ میں 2 چھکے اور 50 باؤنڈریز بھی ماریں۔

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق تین درجہ بہتری کے بعد گیارہویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو پائے ہیں، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے زبردست سنچری بھی بنائی۔

بولرز کی رینکنگ میں محمد عامر اٹھائیس درجہ بہتری کے بعد بارہویں پوزیشن پر آگئے، عامر نے 8 میچوں میں17 شکار کئے۔

انہوں نے ایک میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی بنایااور  ورلڈکپ 2019 میں 5 اوورز میڈن بھی کرائے۔

شاہین آفریدی بھی ٹاپ پچیس بولرز میں آگئے، چونتیس درجہ بہتری کے بعد آفریدی تیئسویں پوزیشن پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو پائے ہیں، انہوں نے ورلڈ کپ میں 5 میچ کھیلے جس میں 16 وکٹس لیں۔

شاہین شاہ آفریدی کی بہترین بالنگ آخری میچ میں بنگلادیش کیخلاف تھی ،جس میں نوجوان فاسٹ بالر نے 6 بلے بازوں کو واپس پویلین بھیجاتھا، جبکہ ورلڈکپ میں پانچ سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر بھی بن گئے ہیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: