دبئی کے بادشاہ کی بیوی بھاگ گئی

دبئی کے ارب پتی فرمانروا شیخ محمد بن راشد المختوم کی بیوی تین کروڑ دس لاکھ پاؤنڈ چوری کرکے بھاگ گئی۔

برطانوی  میڈیا کے مطابق پینتالیس سالہ شہزادی حیا الحسین جرمن سفارت کار کی مدد سے دبئی  سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں۔ اور وہ جرمنی میں ہی سیاسی پناہ لینے کی خواہش مند ہیں۔

اس واقع نے نا صرف دبئی اور جرمنی کے درمیان سفارتی تناؤ پیدا کردیا بلکہ شیخ راشد بھی  سخت برہم ہیں اور  انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں لکھا  کہ جاؤ اس کے پاس جس کے ساتھ تم مصروف رہتی تھی۔

برطانوی اخبار دی سن کے  مطابق شہزادی حیا تین کروڑ دس لاکھ پاؤنڈ بھی اپنے ساتھ لے گئی ہیں۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق وہ اپنے سات سال کے بیٹے زید اور گیارہ سال کی بیٹی الجلیلہ کو بھی ساتھ لے  کر فرار ہوئی ہیں۔

شہزادی حیا شاہ اردن کی سوتیلی  بہن ہیں اور ان کی شادی 2004ء میں امیر دبئی سے ہوئی تھی۔

69سالہ شیخ محمد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم جبکہ دبئی  کے سربراہ ہیں۔ ان کی دولت کا اندازہ نو ارب برطانوی پاؤنڈ ہے۔

برطانوی میڈیا  کے مطابق جرمن حکام نے شہزادی حیا کو واپس کرنے کی امیر دبئی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ شہزادی حیا اپنے  ارب پتی شوہر سے طلاق لینے کی خواہش مند ہیں۔ امیر دبئی ان دنوں پارٹیز میں اکیلے نظر آتے ہیں۔

شہزادی حیا جنہوں نے فروری سے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ اپ ڈیٹ نہیں کیا اس سے پہلے ہر تقریب  میں شیخ محمد کے ساتھ دکھائی دیتی تھیں۔

اس شادی کا خاتمہ امیر دبئی  کے لیے  تازہ دھچکہ ہے اس سے پہلے  ان کی تینتیس سالہ بیٹی شہزادی لطیفہ بنت محمد مختوم ملک سے  فرار ہوتے ہوئے کشتی سے پکڑی گئی تھیں اور انہیں بحرہ ہند سے واپس دبئی لایا  گیا  تھا۔

شہزادی لطیفہ کا کہنا تھا کہ ان پر ہونے  والے تشدد نے انہیں  ملک چھوڑنے پر مجبور کیا اور انسانی حقوق کے لیے کام  کرنے  والی تنظیموں کے مطابق وہ اب بھی دبئی  میں قید ہیں۔

x

Check Also

پلاسٹک سے بننے والی پاکستان کی پہلی سڑک ملک کے کس شہر میں ہے؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک سے ملک کی پہلی سڑک بنا دی گئی۔ وزیر ...

%d bloggers like this: