چلتی بس میں خاتون ڈرائیور کی موت، 13 سالہ بچے نے ساتھی طالبعلموں کی جان کیسے بچائی؟

چلتی بس میں خاتون ڈرائیور کی موت، 13 سالہ بچے نے ساتھی طالبعلموں کی جان کیسے بچائی؟

امریکا میں 13 سالہ طالبعلم نے اسکول بس کی خاتون ڈرائیور کے بے ہوش ہونے پر بس کا کنٹرول سنبھال کر دیگر ساتھیوں کی جانیں بچا لیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست مشی گن میں پیش آیا، جہاں اسکول بس کی ڈرائیور کی چلتی بس میں طبیعت بگڑ گئی جس میں اس نے بس کو روکنے کی کوشش کی۔

تاہم خاتون ڈرائیور بس کی رفتار کم کرنے میں کامیاب ہوئیں مگر ان سے بس نہ روکی جا سکی۔

یہ منظر بس میں  بیٹھا 13 سالہ  ڈیلون دیکھ رہا تھا جس نے حاضر دماغی سے کام لیا اور فوراً ڈرائیور کی سیٹ پر جا پہنچا، اس نے اسٹیئرنگ ویل کو سنبھالتے ہوئے بریک لگائی جس سے اسکول بس رک گئی۔ 

اسکول انتظامیہ کے مطابق بس روکنے کے بعد طالب علم نے بس میں سوار دیگر طالب علموں کو ایمرجنسی پر کال کرنے کے لیے بھی شور مچایا۔

ڈرائیور کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو اپنی خراب طبعیت کے حوالے سے پیغام دینے کی بھی کوشش کی گئی، اسپتال لے جانے پر پتہ چلا کہ ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گئی۔

13 سالہ طالب علم ڈیلون کی اس حاضر دماغی اور جانے بچانے پر اسے ہیرو کے لقب سے نوازا جارہا ہے۔

x

Check Also

دولہا دلہن میں مودی پر اختلاف، شادی منسوخ

دولہا دلہن میں مودی پر اختلاف، شادی منسوخ

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک جوڑے کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی کو لے کر ...

%d bloggers like this: