ہیرے اور گرل فرینڈز، پاکستان میں امریکی سفیر کے سکینڈل

پاکستان میں سابق امریکی سفیر کے سکینڈل سامنے آنے لگے

رچرڈ اولسن 2012 سے  2015  تک پاکستان میں امریکی سفیر رہے،، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا،،ہے کہ اسلام آباد میں قیام کے دوران امریکی سفیر کے کئی خواتین سے ناجائز تعلقات رہے، اولسن اس وقت شادی شدہ تھے اور ان کی اہلیہ امریکی دفتر خارجہ کی عہدے دار اور سفیر رہ چکی ہیں،

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر کے خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات کی وجہ سے نہ صرف ان کا خطرہ تھا بلکہ امریکہ مفادات اور سرکاری راز بھی خطرے میں پڑ سکتے تھے،، ، جن خواتین سے امریکی سفیر کے تعلقات تھے ان میں ایک برطانوی خاتون مونا حبیب کا نام بھی شامل ہے،، جو اس وقت پاکستان میں بطور صحافی کام کر رہی تھیں،، ان دونوں کے تعلقات 2 سال تک قائم رہے جس کے بعد مونا کو علم ہوا کہ اولسن کے دیگر خواتین سے بھی تعلقات ہیں، چند ماہ بعد دونوں کے تعلقات پھر بحال ہو گئے،، مونا حبیب کا کولمبیا یونیورسٹی میں داخلہ ہوا تو ان کے واجبات ادا کرنے کے لیے امریکی سفیر اولسن نے امریکہ میں ایک پاکستانی بزنس مین سے 25 ہزار ڈالر کی ادائیگی کرائی،، 

اولسن پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے دبئی میں بطور سفارت کار قیام. کے دوران 60 ہزار ڈالر کی مالیت کا ہیروں کا سیٹ تحفے میں قبول کیا لیکن امریکی محکمہ خارجہ کو اس کی اطلاع نہیں دی،،. اولسن کا موقف ہے کہ یہ تحفہ ان کی ساس کو دیاگیا تھا،،، ایف بی آئی کی جانب سے اولسن کے خلاف چارج شیٹ میں،، ان پر یہ بھی الزام. ہے کہ انہوں نے قطر کی حکومت کی جانب سے امریکہ میں لابنگ کی جو ایک سرکاری اہلکار نہیں کر سکتا،، ایک الزام یہ ہے کہ پاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے ایک پرائیوٹ بزنس کمپنی سے اسلام آباد سے لندن کے ہوائی سفر کی ٹکٹ لی

https://www.washingtonpost.com/investigations/2023/09/09/diamonds-girlfriends-illicit-lobbying-fall-former-ambassador/

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: