امریکی سفیر کے بعد چین کے سابق وزیر خارجہ کا سکینڈل سامنے آ گیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خارجہ چن گانگ کے امریکہ میں ایک خاتون سے ناجائز تعلقات تھے اور ان کا اس خاتون سے ایک بچہ بھی پیدا ہوا ۔

چن گانگ کو دسمبر 2022 میں چین کا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تھا لیکن اچانک جولائی 2023 میں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ، یہ کسی بھی چینی وزیر خارجہ کے عہدے کی کم ترین مدت ہے ۔ چن گانگ کی عہدے سے اچانک برطرفی نے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کی ۔ اب امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ چن گانگ کے امریکہ میں ایک خاتون سے ناجائز تعلقات تھے اور ان تعلقات کے نتیجہ میں ایک بچہ بھی پیدا ہوا ۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکہ میں بطور سفیر تعیانتی کے دوران چن گانگ کے خاتون کے ساتھ تعلقات استوار ہوئے ۔ چین کے تحقیقاتی ادارے اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں جس میں سابق وزیر خارجہ چن گانگ بھی تعاون کر رہے ہیں ۔ چن گانگ چین کے ایک نمایاں سفارت کار تھے ۔ 2015 میں چن گانگ کو چینی محکمہ خارجہ میں پروٹوکول افسر تعینات کیا گیا جہاں ان کی ذمہ داری سربراہان مملکت اور اہم شخصیات کے چین کے دورے کے انتظامات کرنا تھی ۔

2017 میں چن گانگ کو امریکہ میں چین کا سفیر مقرر کیا گیا جس کے بعد انہیں دسمبر 2022 میں چین کا وزیر خارجہ بنا دیا گیا ۔ لیکن سات ماہ بعد ہی چن گانگ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: