آن لائن محبت کا اظہار نہیں

اداکارہ عالیہ بھٹ فلموں میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور ان کی زیادہ تر فلمیں کامیاب ہی گئی ہیں۔

عالیہ بھٹ ان دنوں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ آنے والی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، مگر چند ہفتے قبل ان کی ریلیز ہونے والی میگا کاسٹ فلم ’کلنک‘ بری طرح فلپ ہوئی تھی۔

’کلنک‘ کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا تھا اور اس کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ، ورون دھون، مادھوری ڈکشٹ، سوناکشی سنہا، ادیتیا رائے کپور، سنجے دت، کیارا ایڈوانی اور کرٹی سونن سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم باکس آفس پر کامیاب جائے گی لیکن فلم میگا کاسٹ کے باوجود فلاپ ثابت ہوئی۔

فلموں کے ناکام ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے بعض مرتبہ اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، تاہم کئی مداح ایسے بھی ہوتے ہیں جو فلموں کی ناکامی کے باوجود اپنے پسندیدہ فنکاروں کی حمایت کرتے ہیں۔

فلموں کی ناکامی کے بعد مداحوں کی جانب سے حمایت کیے جانے پر زیادہ تر اداکار اپنے مداحوں سے آن لائن والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

تاہم عالیہ بھٹ ایسا نہیں کرتیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں سے محبت کا اظہار کم ہی کرتی ہیں اور گر جب کبھی کرتی ہیں تو محبت کے اظہار میں بھی احتیاط کرتی ہیں۔

حال ہی میں عالیہ بھٹ نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کسی بھی مداح سے آن لائن محبت کا اظہار نہیں کرتیں، کیوں کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ عمل اچھا نہیں۔

عالیہ بھٹ نے مداحوں سے آن لائن محبت کے اظہار کو فلموں کی کامیابی اور ناکامی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی فلم ناکام ہوتی ہے اور ان کے مداح ان سے فلم کی ناکامی کے باوجود محبت کا اظہار کرتے ہیں تو وہ جوابا ان سے آن لائن محبت کا اظہار نہیں کرسکتیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی کوئی بھی فلم ناکام ہوتی ہے تواس کا سب سے زیادہ دکھ ان کے مداحوں کو ہوتا ہے، تاہم وہ اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے ٹوئٹر اور فیس بک پر انہیں ’ آئی لو یو‘ نہیں کہ سکتیں۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی اداکاری سے فلم کو کامیاب بنائیں اور ان کے مداح انہیں ان کے کام سے جانیں، لیکن بعض اوقات کوششوں کے باوجود فلمیں ناکام بھی جاتی ہیں اور ایسا ہونے پر انہیں خود بھی افسوس ہوتا ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: