زیادہ موبائل فون استعمال کرنے والوں کی کھوپڑی کی ہڈی کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

زیادہ موبائل فون استعمال کرنے والوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

آسٹریلیا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زیادہ موبائل فون استعمال کرنے والوں کی کھوپڑی کی ہڈی بڑھ جاتی ہے۔

آسٹریلوی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ زیادہ موبائل فون استعمال کرتے ہیں ان کی کھوپڑی کی ہڈی ایک خاص طریقے سے بڑھنا شروع ہو جاتی ہے جیسے کہ ان کے سر پر سینگ نکل رہے ہوں۔

یونیورسٹی آف سن شائن کوسٹ کے ماہرین نے تحقیق کے دوران درجنوں لوگوں کی کھوپڑیوں کے ایم آر آئی سکین کیے۔

ان میں جو لوگ زیادہ موبائل فونز استعمال کر رہے تھے ان کے سر کی ہڈی درمیان میں سے اوپر کی طرف سینگ کی طرح بڑھ رہی تھی۔

ایسے لوگ جو گزشتہ دس سال سے زیادہ فون استعمال کرتے آرہے تھے ان میں یہ ہڈی دو اعشاریہ سترہ سینٹی میٹر سے زیادہ لمبی ہو چکی تھی جبکہ اکثر لوگوں میں یہ دس سے تیس ملی میٹر لمبائی کی تھی۔

ہڈی کا اس طرح بڑھنا کسی خطرے کی علامت تو نہیں مگر یہ اس پوزیشن میں بیٹھنے کی علامت ضرور ہے جس پوزیشن میں ہم فون پکڑ کر بیٹھتے ہیں۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: