پاکستانی اداکارہ مایا علی اور شہریار منور کی رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
فلم کا ٹریلر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا فلم میں شہریار منور کا کردار ایک ایسے ڈرامہ ایکٹر کا ہے جو کام کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہوتا جبکہ احمد علی بٹ فلم میں اپنے منفرد انداز سے مزاح بھکھیرتے نظر آئیں گے ، فلم میں شہریار منور اور مایا علی رومانس کا تڑکا بھی لگائیں گے ۔
فلم ’’ پرے ہٹ لو‘‘ بطور ہدایتکار عاصم رضا کی دوسری فلم ہے جس کی کہانی عمران اسلم نے تحریر کی ہے۔ فلم کے مرکزی کردار مایا علی اور شہریار منور نے نبھائے ہیں۔