بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک لڑکے کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس نے انسٹاگرام پر پوسٹ ہوتے ہی صارفین کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا۔
35 سالہ بھارتی اداکارہ نے گزشتہ روز پوسٹ ہونے والی سیلفی کے کیپشن میں لکھا’ بھیا اور میں‘، ساتھ ہی انہوں نے فلاور ایموجی بھی لگائی۔
تصویر پوسٹ ہوئے 19 گھنٹے گز چکے ہیں اور اس دوران پوسٹ پر لائکس دس لاکھ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
دراصل کترینہ کے ساتھ تصویر میں جو لڑکا نظر آرہا ہے وہ اداکارہ کا ہیئر اسٹائلسٹ امت ٹھاکر ہے جس نے حال ہی ریلیز ہونے والی فلم ’ بھارت‘ میں اداکارہ کا ہیئر اسٹائل دیا تھا۔