پاکستان کیلئے ٹورنامنٹ مشکل ہوگیا

کرکٹ ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی دکھانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت سے شکست کے بعد پہلے فیلڈنگ کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی روایت برقرار، پاکستان 89 رنز سے ہارگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اس بات کا اعتراف کرلیا کہ اب پاکستان کیلئے ٹورنامنٹ مشکل ہوگیا ہے تاہم انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ابھی چار میچز باقی ہیں اچھا سے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ میں کمی رہ گئی، روہت شرما کا رن آؤٹ چھوڑنا برا ثابت ہوا، کھلاڑیوں کا مورال گرا ہوا نہیں ہے، ابھی بھی پاکستان کے پاس موقع ہے، کھلاڑیوں کو آگے دیکھنا چاہیے۔

سرفراز نے کہا کہ ویرات کوہلی بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے۔ مسلسل بارش کے بعد پہلے بولنگ ہی بنتی ہے، ٹیم میں سب کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں کوئی جھگڑا نہیں، پاکستان کیلئے ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا۔

دوسری جانب فاتح بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ بولنگ پلان کے مطابق کی جائے تو میچ آسان ہوجاتا ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ اچھی اوپننگ پارٹنرشپ کی وجہ سے بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوئے، ہم نے سوائے چیمپئنز ٹرافی فائنل کے پاکستان کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلی۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 89 رنز سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 4 میچز باقی ہیں اور قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔

x

Check Also

کوچ کیلئے انٹرویوز کی اندرونی کہانی

کوچ کیلئے انٹرویوز کی اندرونی کہانی

دو ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ذمے دار نے ویسٹ انڈیز کے سابق ...

%d bloggers like this: