قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی تماشائی سابق آسٹریلیوی کپتان اسٹیو اسمتھ پر جملے یا آوازیں نہیں لگائیں گے۔
ٹاؤنٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد سے سوال ہوا کہ اگر سابق آسٹریلیوی کپتان اسٹیو اسمتھ پر پاکستانی تماشائیوں نے جملے کسے تو سرفراز احمد کا کیا ردعمل ہوگا؟
اس پر سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستانی تماشائی اس طرح کا کچھ کریں گے، انھیں کرکٹ سے پیار ہے،وہ کرکٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں اور کھلاڑیوں کو پیار کرتے ہیں۔\
واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارتی تماشائیوں نے سابق آسٹریلیوی کپتان پر جملے بازی کی تھی جس پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انھیں ایسا کرنے سے منع کیا تھا اور ان کو سراہا تھا۔
Captain @SarfarazA_54 pre-match press conference at Taunton.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 11, 2019
📽️ https://t.co/Jnffj9RWuk#CWC19 #WeHaveWeWill #SarfarazAhmed pic.twitter.com/ptLEy5sh6z