سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون 

موبائل فون اس وقت ہر شخص کی ضرورت بن چکا ہے اور وجہ چاہے کوئی بھی ہو لوگ موبائل فون خریدتے ہی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون کون سا ہے؟

آپ کہیں گے کہ اس میں سوچنے والی کونسی بات ہے۔ یقیناً سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون آئی فون ہی ہو گا،نہیں یہ اینڈرائڈ بھی نہیں ہے بلکہ یہ نیا گوگل پکسل فون بھی نہیں ہے۔

اپنے وقت سے لے کر اب تک جدید موبائل فونز کی چکا چوند تک کی مقبولیت کے درمیان اپنی جگہ قائم رکھنے والا فون ہے، نوکیا 1100۔

2003 میں اپنی ریلیز اور 2009 میں اپنے معطل ہوجانے تک 250 ملین نوکیا 1100 فروخت ہوئے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے اس دوران یقیناً دوسرے کمپنیوں کے موبائل فون مارکیٹ میں نوکیا کے مقابلے پر نہیں ہوں گے۔

ایسا نہیں ہے، 6 برسوں کے درمیان سام سنگ، بلیک بیری اور موٹرولا کے موبائل فون مارکیٹ میں دستیاب تھے اور پہلا آئی فون ہی 2007 میں ریلیز ہوا تھا۔

نوکیا کا پہلا فون 1997 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔آپ سوچ رہے ہوں گے کہ نوکیا 1100 میں ایسا کیا ہے جو اسے دوسروں سے منفرد بناتا ہے حالانکہ اس میں تو کچھ بھی مختلف نہیں تھا۔

2009 سے لے کر اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والے سیٹ کا اعزاز قائم رکھنا واقعی غیر معمولی بات ہے۔

مختلف اعداو شمار کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹ ‘اسٹیٹسٹا ڈاٹ کام’ کے مطابق صرف 2018 میں نوکیا گیارہ سو 1.56 بلین موبائل فروخت ہوئے تھے جب کہ 2007 میں یہ تعداد 122 ملین تھی، اس میں سے 1.4 بلین موبائل فون اسمارٹ فون تھے۔

سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل فون سیٹس میں نوکیا 3210 تیسرے نمبر پر، 1200 چوتھے نمبر پر ،2600 پانچویں اور 3310 ساتویں نمبر پر ہے جب کہ 6010 دسویں نمبر ہے۔

سام سنگ گیلکسی ایس 4 فہرست میں نویں نمبر ہے۔ موٹرولا ریزر وی 3 چھٹے نمبر پر اور آئی فون 6 اور 6 پلس دوسرے نمبر پر سب زیادہ فروخت ہونے والے فون رہے۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: